کشمیر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ رمضان کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-12

کشمیر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ رمضان کا آغاز

مقدس ماہ رمضان کا آج ملک بھر میں آغاز عمل میں آیا۔ مسلمانوں نے آج صبح سحری اور نماز فجر کی ادئیگی کے ساتھ روزے کا آغاز کیا۔ مسلم عقیدہ کے مطابق اسلامی جنتری کے 9ویں مہینہ رمضان میں مسلمان عبادت کے ساتھ اپنے گناہوں سے توبہ اور مغفرت طلب کرتے ہیں۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں تمام طعام خانے بشمول ہوٹلیں، ریسٹورنٹ، چائے کے اسٹالس اور دھابے صبح سے ہی بند رہے جبکہ بازار اور شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت بہت ہی کم دکھائی دے رہی تھی۔ مقامی شہری، میوے غذائی اشیاء اور پھلوں کا رس وغیرہ چہارشنبہ سے ہی سرگرمی کے ساتھ خریدنے لگ گئے تھے تاکہ مقدس ماہ کیلئے انہیں اسٹاک کیا جاسکے کیونکہ اس ماہ میں مسلمانوں کو مذہبی سرگمیوں کی بناء پر خریداری کیلئے کم وقت فراہم ہوتا ہے۔ بازار میں آج سب سے زیادہ مانگ کھجور کی رہی ہے جو یہاں ملک کے مختلف علاقوں کے علاوہ مشرق وسطی سے بھی برآمد کئے جاتے ہیں۔ کشمیر میں حالیہ عرصہ کے دوران متوسط بطقہ بھی متمول ہوگیا ہے جبکہ بہت سے لوگ سعودی عرب سے کھجور اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے پھلوں کے جوس اور جامس وغیرہ خرید رہے ہیں۔ درآمد کردہ برانڈس کی بھی فروخت جاری ہے۔ سری نگر کے ایک متمول علاقے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے خریدار نے بتایاکہ اس نے جام ، سعودی کھجور اور پھلوں کا رس اور خاندان کیلئے دودھ سے بنی ہوئی کریمس خریدی ہیں۔ اس نے بتایاکہ دن بھر کے روزے کے بعد افطار کیلئے ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ماہ کے دوران اپنے ارکان خاندان کو تغذیہ کی فراہمی کیلئے کمتر مراعات یافتہ مقامی شہری بھی نسبتاً زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں