مجلس پنچایت انتخابات میں مقابلہ کرے گی - بیرسٹر اویسی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

مجلس پنچایت انتخابات میں مقابلہ کرے گی - بیرسٹر اویسی کا اعلان

صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مجلس، پنچایت راج انتخابات میں حصہ لے گی۔ گرام پنچاتیوں کے انتخابات سے متعلق ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلامیہ کی اجرائی پر انہوں نے کہاکہ یہ انتخابی جماعتی اساس پر نہیں ہوتے ہیں اس کے باوجود مجلس مختلف مقامات سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں سرپنچوں اور وارڈ ممبرس کیلئے خواہشمند امیدوار مجلس سے رابطہ کررہے ہیں۔ اضلاع و منڈلوں میں مجلس کے ضلع و منڈلس یونٹس ان انتخابات کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ صدر مجلس نے کہاکہ اقلیتوں کیلئے درج فہرست اقوام، قبائل و پسماندہ طبقات کی بڑی تعداد مجلس کے بیانر تلے انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ مجلس کتنے امیدوار کو غیر سرکاری طورپر کھڑا کرے گی اس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین نے 2ماہ قبل اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو توجہ دلائی تھی کہ عید و تہواروں کے مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی تواریخ کا تعین کرے۔ چند دن قبل اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب یس طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں بھی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو اس جانب دوبارہ متوجہ کیاگیا۔ باوجود نمائندگی کے اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے انتخابی اعلامیہ میں جن تواریخ کا اعلان کیا وہ ماہ رمضان المبارک میں آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر تہوار بھی اس دوران آرہے ہیں۔ انتخابات کیلئے تاریخ کا تعین کرتے وقت فیسٹول سیزن کو ملحوظ نہ رکھنے سے عوام کو مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ مجلس ان مسائل کے باوجود انتخابات میں حصہ لے گی۔

mim will compete in the panchayat elections - declared Barrister Owaisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں