چنئی - جنسی ہراسانی مقدمات سے نمٹنے کے لئے شکایات کمیٹی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

چنئی - جنسی ہراسانی مقدمات سے نمٹنے کے لئے شکایات کمیٹی تشکیل

خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی مقدمات سے نمٹنے کے لئے حکومت ٹمل ناڈو نے شکایات کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ پہلے سے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے حکومت ٹمل ناڈو مختلف اقدا مات کر رہی ہے ۔ تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تشکیل شدہ کمیٹی میں انسپکٹر جنرل ای ۔ بی وجلنس نگرانی سیما اگروال کی قیادت میں اے ۔ آئی ۔ جی للیتا کماری جوائینٹ دائیرکٹرنگرانی اور انسداد بد عنوانی،ونکٹا رامن ایڈشنل کمشنر سی ۔سی ۔ بی ،آر ۔ ایس۔ نلّا سوم اور ہائی کورٹ ایڈوکیٹ وسالا کماری بطور کارکناں نامزد کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کام کی جگہوں میں اپنے ساتھیوں کے کسی دوسرے سے جنسی طور پر ہراساں خواتین کی طرف سے دائر شکایات پر غور کر کے کاروائی کر نے کی مجاز ہو گی ۔ خود جئے لیتا حکومت نے آج سے بیس سال قبل صرف خواتین پو لیس اسٹیشنوں کے قیام کو عمل میں لا کر پو رے ملک کے لئے نمو نہ قائم کیا ۔ آج ٹمل نادو کے ہر سب ڈویزن میں ایک صرف خواتین پو لیس یو نٹ مو جود ہے ، جس کی تعداد دو سو سے زائد ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹمل ناڈو پو لیس میں خواتین کا تناسب16.5 ملک میں سب سے زائدہے ۔ اس کے علاوہ جنسی ہراسانی کے مقد مات میں سخت سے سخت سزا تجویز کی گئی ہے ۔ اور سن 2002 میں جئے للیتا حکومت کی جانب سے جنسی ہراسانی ایکٹ میں ترامیم کے دوراں جنسی ہراسانی کی وجہ سے موت یا خود کشی کی صورت میں ملزم پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرے ۔ جنسی تشدد سے خواتین کی مزید حفاظت کے لئے جئے للیتا نے قانون سازی کی طرف ایک قدم آگے بڑ ھا تے ہو ئے ،سخت قوانین پر مشتمل تیرہ نکا تی منصو بہ کا اعلان کیا ہے ۔ منصو بہ کا تعارف کر تے ہو ئے کہا کہ انکی حکومت اس طرح کے جرائم میں ملوث جرموں کو سزائے موت یا کیمیائی طور پر اعضائے تناسل کو ناکام کر نے کے لئے قانون میں ضروری ترامیم لا نے کے لئے مر کزی حکومت سے درخواست کریگی ۔ جنسی تشدد کے واقعات کو سنگین جرائم کے طور پر دیکھا جا ئے گا اور اعلی پو لیس افسروں سے اسکی جانچ پڑتال ہو گی ۔

TN forms committee to probe sexual harassment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں