وزیرستان ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

وزیرستان ڈرون حملے میں 18 افراد ہلاک

امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے منگل کی رات پاکستان کے قبائلی علاقے میں تازہ ترین ڈرون حملوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے بازار میں واقع ایک کمپاونڈ پر کئے گئے۔ شمالی وزیر ستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں واقع ایک گھر پر منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب امریکی جاسوس طیاروں نے 4 میزائل فائر کئے۔ جس کے نتیجہ میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ میں دیگر متعدد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ان حملوں سے قبل علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی تھیں، جس کے باعث علاقے کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پیدا ہوگیاتھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ایک کمپاونڈ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث کمپاؤنڈ اور گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے افراد کو مقامی افراد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی اسپتال پہنچایا۔ پاکستان میں نواز شریف برسر اقتدار آنے کے بعد سے یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری اور سالیمت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر بندکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ نواز شریف کی مسلم لیگ (این) دائیں بازو کی بڑی سیاسی جماعت سمجھی جاتی ہے، جس کے انتخابی نعروں میں سے ایک ڈرون حملوں کو رکوانا بھی تھا۔ نواز شریف حکومت کو اس حوالے سے فوری طورپر اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس کے اقتدار سنبھالنے کے محض 2روز بعد ہی ملک میں ایک اور ڈرون حملہ کیا گیاتھا۔ 7 جون کے ڈرون حملہ میں7شدت پسند ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کیا گیاتھا۔ دریں اثناء نواز شریف حکومت نے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی۔ دفتر خارجہ ترجمان اعزاز چودھریا نے کہا "یہ حملے پاکستان کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان نے بارہا زوردیا ہے کہ ڈرون حملوں کو فوری ختم کرنا ضروری ہے"۔

US drone strikes kill 18 in North Waziristan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں