اسلام سرچ ڈاٹ آرگ - اسلامی سرچ انجن کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-22

اسلام سرچ ڈاٹ آرگ - اسلامی سرچ انجن کا آغاز

رفیع الدین سربراہ گلوبل نٹ ورک اسلام ریسرچ آرگنائزیشن کے بموجب islamsearch.org ایک اسلامک سرچ انجن ہے جو صرف صحیح اسلامی معلومات کو تلاش کرتا ہے اور اس سرچ انجن کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں اردو، عربی، انگریزی، تلگو اور ہندی کے علاوہ دنیا کے لگ بھگ 100زبانوں میں اسلامی معلومات تلاش کرسکتے ہیں۔ islamsearch.org، myiworldنیٹ ورک کا ایک کامیاب پراجکٹ ہے جو کئی اور اسلامی ویب سائٹس چلاتے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف اسلام کی صحیح تعلیمات کو لوگوں تک آسانی سے پہنچانا ہے اور عام لوگوں کو اسلام کے نام پر پھیلائی جانے والی معلومات سے دور رکھنا بھی ہے۔ اس سرچ انجن کو کئی علماء کرام کی نگرانی میں بنایا گیا ہے۔ اور اس سرچ انجن کو استعمال کرنے والے تمام لوگوں کو یہ آزادی ہے کہ وہ معلومات تلاش کرنے کے دوران ایسی ویب سائٹ پاتے ہیں جو غلط معلومات پھیلارہی ہے چاہے وہ اسلام کے خلاف ہو یا کسی ملک کے دستور کے خلاف تو کوئی بھی شخص اس ویب سائٹ کے بارے میں ہمیں اطلاع دے سکتا ہے اور ہم تحقیقات کرکے ہمارے ڈیٹا بیس سے اس کو نکال دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ islamsearch.org ماہ مارچ 2013 میں شروع کیا گیا ہے اور اﷲ کی مدد سے ہزاروں لوگ اس کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں