گیس سلنڈر حادثات سے بچاؤ کی جانب ایک اہم پیش رفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

گیس سلنڈر حادثات سے بچاؤ کی جانب ایک اہم پیش رفت

گیس سلنڈر حادثات سے بچاؤ کی جانب ایک اہم پیش رفت گیس لیک سمیت ایل ۔ پی ۔ جی سلنڈر کی عام خرابیوں کی مدافعت کے خاطر ایک الکٹرانک اسمارٹ مشین کی در یافت

ادھر ایک خانگی کالج کے اسو سی ایٹ پروفیسر نے گیس لیک سمیت ایل ۔ پی ۔ جی سلنڈر کی عام خرابیوں کی مدافعت کے خاطر ایک الکٹرانک مشین وضع کیا ہے ، جس کو عام سلنڈروں کے ساتھ جوڑ کر بطور اسمارٹ سلنڈر استعمال کر سکتے ہیں۔اکیسویں صدی میں بھی ہم ابھی تک گیس لیکیج نقائض کو دور کر نے کے آ لہ کی پہونچ سے باہر ہیں۔ موجودہ دور میں گیس لیکیج کی وجہ سے حوادث اور اموات کی کثرت لمحہ فکریہ ہے ۔ قومی جرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے حالیہ سروے کے مطابق صرف چنئی میں سال گذشتہ 96گیس حوادث میں 91افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ نیز ٹمل ناڈ بھر میں632 حوادثات میں 586افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جس میں سے ا کثریت اسّی فیصد خانہ دار عورتوں کی ہے ۔ گیس لیک یا کسی نا گہانی حادثہ کے موقع پر اسمارٹ مشین کی جانب سے ایس ۔ ایم۔ ایس یابزّر کے ذریعہ مطلع کیا جا ئیگا ، نیز خود کار طریقہ پر بجلی بھی منقطع کر دی جا ئیگی ، اس سے بے شمار گیس لیک حادثات پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔ سلنڈروں میں گیس کی سطح دو کلو سے کم ہو نے پر خود کار طریقہ پر صارف اور گیس بھرتی ایجنسیوں کو ایس ۔ ایم ۔ ایس کے ذریعہ مطلع کیا جائیگا تاکہ وقت پر سلنڈر کی تبدیلی آ سان ہو، اور نیز آ سان نقل وحرکت کیلئے نئے اسمارٹ مشینوں میں پہیے لگائے جائینگے ۔ اسمارٹ سلنڈر مشین کو عملی اعتبار سے چار حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے ۔ آسان نقل وحرکت کیلئے گھومنے والے پہیّے ، گیس کے معیار کی شناخت کیلئے جانچ آ لہ ، لیک وغیرہ کی شناخت کیلئے سنسر آلہ ، خودکار بجلی انقطاع کیلئے زی بی ٹکنالوجی سسٹم ، نیز اسمارٹ مشین میں الکٹرانک سرکٹ کی دوہری مہر بند پیکیجنگ سے نقائض سے پاک حفاظت یقینی ہے ۔ اس مشین کے موجد مورتی نے اپنے عزم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس مشین کے ذریعہ گیس لیک حادثات کے موقع پر بہت سوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔ اس میشن کی توثیق کیلئے آ ئیل کمپنیوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ نیز انہوں نے بتا یا کہ اس مشین کے لئے پیٹنٹ کی عرضی بھی بھیجی گئی ہے ۔ ایروڈ کی ایک پرائیویٹ کمپنی اس مشین کو چار ہزار رو پیوں میں بنا نے کے لئے تیار ہے ۔ اگر سر کار کی سبسڈی حاصل ہو جائے تو عنقریب بازاروں میں دو ہزار رو پئے میں دستیاب ہو سکتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں