شمالی بہار میں فشیریز کالج کے قیام کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-21

شمالی بہار میں فشیریز کالج کے قیام کا امکان

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مویشی پروری محکمہ کی جائزہ میٹنگ میں یونیورسٹی آف انیمل ریسرچ کی تشکیل کرنے، شمالی بہار میں فشری کالج قائم کرنے، بلاک سطح پر فشری افسر کے عہدے تشکیل کرنے اور ویٹنری ڈاکٹروں کی ریگولر بحالی اور گؤ شالاؤں کے فروغ سمیت کئی اہم ہدایتیں دیں۔ انہوں نے کہاکہ مچھلی پروری کے ساتھ مرغ پروری، باغبان اور شجرکاری ایک ساتھ کی جائے۔ شراونی میلے میں کانوریا روڈ میں سدھا کے پروڈکٹ کا اسٹال بڑی تعداد میں لگایا جائے تاکہ دیوگھر جانے والے لوگوں کو سدھا کی پیداوار مل سکے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی رہائش پر مویشی اور مچھلی وسائل محکمہ کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں کہاکہ یونیورسٹی آف انیمل ریسرچ کی تشکیل سے متعلق بل جلد ہی تیار کیا جائے اور اس کے مقام کا تعین جلد سے جلد کیا جائے۔ شمالی بہار میں فشری کالج کے قیام کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جانا ضروری ہے۔ یہ کالج یونیورسٹی آف انیمل ریسرچ سے ملحق ہوگا۔ریاست میں 25لاکھ ہیکٹر جھیل علاقے جس میں پانی بھرا رہتاہے، اس علاقے کو مچھلی پروری کیلئے فروغ دیا جائے۔ ایسے علاقوں اس طرح فروغ کرنے کا منصوبہ بنایا جائے کہ مچھلی پروری کے ساتھ ساتھ مرغ پروری، شجر کاری اور باغبانی ایک ساتھ ہوسکے۔ مویشی پروری محکمہ میں خالی وینٹری ڈاکٹروں کے عہدوں پر ریگولر تقرر جلد کرایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ جو ویٹنری ڈاکٹر ٹھیکے پر کام کررہے ہیں انہیں مناسب ویج ملے۔ انہوں نے کہاکہ کمفیڈ کا سدھا برانڈ 32فیصد بازار پر چھایا ہوا ہے۔ اسے ریاست کے نیم شہری حلقوں اور بڑے بڑے گاؤں میں تیزی سے بڑھانے کیلئے چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں سدھا کی مصنوعات کی پیکٹنگ کرکے چھوٹی چھوٹی دکانوں میں دستیاب کرایا جائے۔ کمفیڈ اپنے پروگرم کو اس طرح سے عمل میں لائے کہ دودھ کوآپریٹیو یونین کے گاؤں کے ارکان کو زیادہ سے زیادہ آمدنی ہوسکے۔ کوآپریٹیو کمیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشکیل کرکے انہیں رجسٹرڈ کرانے اور فعال بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

New college of fisheries to be set up in north Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں