تمل ناڈو دارالحکمۃ کے 20 سال مکمل - داعین میں اعزازی اسناد کی تقسیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

تمل ناڈو دارالحکمۃ کے 20 سال مکمل - داعین میں اعزازی اسناد کی تقسیم

تمل ناڈو فاؤنڈیشن ٹرسٹ جو پچھلے بیس سالوں سے ترنیل ویلی ضلع یرواڈی شہر اور تینی شہر میں موجود مرکز سے ریاست کے دیہی علاقوں میں پہنچ کر پچھلے 20 سالوں سے غیر مسلموں میں دین اسلام کا تعارف کر تا آرہاہے۔ TNDFT کے بیس سالہ سفر کے مکمل ہونے پر چنئی انا سالائی ، سیتائی محل میں دارالحکمۃ کے داعیوں کو ان کی خدمات پر اعزاز ی تقریب منعقد کیا گیا۔پی ایف آئی کے ریاستی صدر اے ایس اسماعیل نے دارالحکمۃ کی ٹیم کا طریقہ کار پر اپنی تقریر میں تفصیل سے بتا یا کہ دعوۃ ٹیم اسپتالوں میں پہنچ کر ، تفریحی مقامات پر جمع ہونے والے لوگوں کے درمیان اسلام کی طرف دعوت ،عید ملن پروگرام کے ذریعے اسلام کی طرف دعوت ،اسلامی سمینار کا انعقاد کرکے ان سمینار کے ذریعے تبادلہ خیال اور اسلام کی طرف دعوت ،اسلامی انفارمیشن سینٹر س کے ذریعے اسلام کی طرف دعوت ،پمفلٹس کے ذریعے اسلام کا پیغام پہنچا کر اسلام کی طرف دعوت دیتی آرہی ہے۔ دارالحکمۃ کی ٹیم نے امسال 534قریوں میں جاکر وہاں رہنے والے غیر مسلموں میں اسلام کا تعارف کرایا ہے۔اور پچھلے بیس سالوں میں 7,409قریوں میں اسلام کا تعارف کرایا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام کی طرف دعوت دینے والی ٹیم کو تربیتی کلاس کے ذریعے مشق کرانا ( Dawa Orientation Course) غیر مسلموں میں دعوت و تبلیغ کرنے کے لیے تیار افراد کے لیے دعوت و تبلیغ کے طریقہ کار اور قواعد کو تربیتی کیمپ DOCکے ذریعے سکھا یا جاتا ہے۔اسلام کو سمجھ کر اسلام میں داخل ہونے والے نو مسلموں کو سرکاری گزیٹ میں نام تبدیل کرنے کے لیے قانونی کارروائیوں میں تعاون دینا، اور نو مسلم بھائی ، بہنوں کو اسلامی طریقہ پر نکاح کروانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ جن قریوں میں غیر مسلم اسلام قبول کرتے ہیں، ان قریوں میں مساجد کی تعمیر اور دیکھ بھال، اماموں کی تقرری وغیرہ کا انتظام کرتے آرہے ہیں،جو افراد اسلام کے پیغام کو سن کر اور مکمل جذبے کے ساتھ اسلام قبول کرکے دین اسلام کو اپنی مقصد حیات بنانے والے مرد اور عورتوں کو اسلام کے بنیادی فرائض، آداب اور طریقہ زندگی سکھانے والا علمی مرکز "دارالحکمۃ "ہے ۔یہاں اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے طعام وقیام ، دوائیاں، اور دیگر بنیادی ضرورتوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ اور جو زیر تعلیم و تربیت عورتیں اپنے ساتھ بچوں کو لاتی ہیں، ان کے بچوں کی دیکھ بھالی کا انتظام ، مردوں کو سنت ابراہیمی وغیرہ کا پورا انتظام دارالحکمۃ کے جانب سے ہی کیا جاتا ہے۔ مردحضرات کے لیے الگ علمی مرکزمتو دیون پٹی ضلع میں تینی نامی گاؤں میں دارالحکمۃکے نام سے چلتا آرہا ہے۔ اس مرکز میں تعلیمی میعاد چار مہینہ ہے۔ اب تک اس مرکز سے 2958 نو مسلم طلباء یہاں سے اسلام کے تعلق سے تعلیم و تربیت حاصل کرکے فارغ ہوچکے ہیں۔عورتوں کے لیے الگ علمی مرکز ترو نل ویلی ضلع ایر واڈی شہر میں دارالحکمۃ نامی علمی مرکز قائم ہے۔ اس مرکز میں بھی تعلیمی میعاد چار مہینہ ہے۔ اب تک اس مرکز سے 1330 نو مسلم عورتیں یہاں سے اسلام کے تعلق سے تعلیم و تربیت حاصل کرکے فارغ ہوچکی ہیں۔ عورتوں کے اسی مرکز میں ایسی عورتوں کو بھی رکھ کر ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ، جن کے شوہروں نے ان کو چھوڑ دیا ہو، ان کے علاوہ دیگر قسمت کی ماری عورتوں کی دیکھ بھال کے لیے اس مرکز میں الگ سے ہاسٹل منسلک ہے، اس تقریب کی صدارت پی ایف آئی کے ریاستی صدر اے اسماعیل نے کی،اور خصوصی مہمان کے طور پر تمل ناڈو مسلم فیڈریشن کے صدر اے کے محمد حنیفہ ، تمل ناڈو حکومت کے سر قاضی حاجی ایم عبداللہ رشادی، محمد صدق کالج کے ڈین میجرایم جیلانی، ڈاکٹر عائشہ، وغیرہ شامل رہے، اور اس تقریب میں شامل عمائدین اور عوام سے خطاب کیا۔ آخر میں دارالحکمۃ دعوۃ ٹیم کے آرگنائزر اے ابوبکر نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس تقریب میں دعوۃ ٹیم کے کارکنوں کو اعزازی اسناد تقسیم کئے گئے اور دارالحکمۃ کی دعوۃ ٹیم کی خدمات کی ستائش کی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں