علی گڈھ مسلم یونیورسٹی - بارہویں جماعت تک اردو کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

علی گڈھ مسلم یونیورسٹی - بارہویں جماعت تک اردو کا لزوم

انجمن ترقی اردو اترپردیش کے صدر چودھری شرف الدین جنرل اور سکریٹری محمود الفظر رحمانی( ایڈوکیٹ) نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے جب سے اس یونیورسٹی کی کمان سنبھالی ہے، انہوں نے یونیورسٹی کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے اور اپنی ہی اس مدت میں کار میں کئی بڑے اہم فیصلے کئے ہیں، مگر ابھی انہوں نے جو تازہ ترین فیصلہ کیا ہے وہ انتہائی لاجواب اور قابل مبارکباد ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں 12ویں درجہ تک اردو کو لازمی قرار دیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہر طالب علم کو 50 نشانات والے اردو کا امتحان پاس کرنا ہوگا جس کیلئے 75 فیصد حاضری اور کم سے کم 17 نمبر لانا ضروری قرار دیاگیاہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے دو کورس تیار کئے ہیں، ایک تو ان طلباء کیلئے ہے جو نیچے سے اردو پڑھتے آئے ہیں اور دوسرا نصاب ان طلباء کیلئے ہے جنہوں نے نویں، دسویں اور اردو نہیں پڑھی ہے۔ رحمانی نے کہا کہ جنرل شاہ نے یہ فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے وائس چانسلر جناب نجیب جنگ کے اس فیصلہ کیا بعد کیا ہے جس میں جناب جنگ نے جامعہ میں ابتدائی درجات سے لے کر P.hdتک اردو کو لازمی قرار دیا ہے جس میں پرطالب علم کا 200نمبر کا امتحان ہوگا اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے نمبر ان کے تمام نمبروں میں جوڑے جائیں گے۔ رحمانی نے کہاکہ جنرل شاہ کا فیصلہ ابھی نجیب جنگ کے فیصلہ سے کم ہے لیکن کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہوتا ہے اس لئے جنرل شاہ کے اس فیصلہ کا بھرپور خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔ رحمانی نے کہاکہ یونیورسٹی کے رجسٹرار گروپ کیپٹن شاہ رخ شمشاد کے مطابق ہم نے اردو کے سلسلہ میں یہ فیصلہ کافی سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ ہم اردو کو ترقی دینا چاہتے ہیں اور ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جو دکھائی بھی ہے کیونکہ ہماری مادری زبان اردو ہے اور ہماری یونیورسٹی ایک اقلیتی ادارہ ہے اس لئے ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ اردو کو یونیورسٹی کی ہر کلاس میں لازمی کردیا جائے گا۔

amu - urdu till 12th class compulsory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں