وزیراعظم نواز شریف کے قتل کی سازش ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

وزیراعظم نواز شریف کے قتل کی سازش ناکام

پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنادی ہے جیسا کہ لاہور کے مضافات میں رائے ونڈ میں واقع اُن کی قیامگاہ پر خودکش حملہ کرنے کیلئے دہشت گرد نٹ ورک کی منصوبہ بندی کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پولیس اور انٹلیجنس عہدیداروں کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آشکار کیا ہے جبکہ انٹلیجنس عہدیدار علی حیدر گیلانی کے اغوا کی تحقیقات کررہے تھے جو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے فرزند ہیں جنہیں مئی میں انتخابی مہم کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ایکسپریس ٹریبون نے رپورٹ دی کہ عہدیداروں نے گیلانی کے کیس کی تحقیقات کے دوران شمالی وزیر ستان میں قائم عسکری گروپ کا پتہ چلایا جو لاہور سے کام کررہاتھا اور نواز شریف کو رائے ونڈ میں اُن کی قیامگاہ پر نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی تھی۔ اس کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے شمالی وزیرستان کے دو کمانڈرس مطیع الرحمن اور محمد ےٰسین گرفتار کئے گئے۔

Plot to Kill Pakistan Prime Minister Uncovered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں