زرداری صدارتی میعاد مکمل ہوتے ہی پاکستان چھوڑ دیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-15

زرداری صدارتی میعاد مکمل ہوتے ہی پاکستان چھوڑ دیں گے

آصف علی زرداری 8/ستمبر کو صدارتی میعاد مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ پاکستان چھوڑ دیں گے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق سیکوریٹی خطرات اور کرپشن کے مقدمات دوبارہ کھولنے کے اندیشوں کی بنا انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ زرداری کے قریبی ساتھیوں نے انہیں پاکستان چھوڑ دینے کا مشورہ دیا کیونکہ ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ کرپشن کے کئی مقدمات ان کے خلاف زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ نے پہلے ہی زرداری کے خلاف ایک مقدمہ کی سماعت شروع کر دی ہے۔ زرداری کے قانونی رفقا کو اس حقیقت کا اندازہ ہے کہ ستمبر میں ان کی میعاد ختم ہوتے ہی انہیں صدارتی تحفظ حاصل نہیں رہے گا۔ حال ہی میں زرداری کے چیف سکریٹری آفیسر کو کراچی میں ہلاک کر دیا گیا تھا اور یہ واقعہ زرداری کے لیے واضح اشارہ ہے۔

Asif Ali Zardari may leave Pakistan after completing term as President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں