تلنگانہ دیا گیا تو گورکھا لینڈ بھی مانگیں گے - گورکھا جن مکتی مورچہ کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-15

تلنگانہ دیا گیا تو گورکھا لینڈ بھی مانگیں گے - گورکھا جن مکتی مورچہ کی دھمکی

گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) نے دھمکی دی ہے کہ اگر مرکز نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے مطالبہ کو پورا کتے ہوئے آندھراپردیش ریاست کو تقسیم کیا گیا تو دارجلنگ ہلز میں بھی ایک علیحدہ ریاست کیلئے اپنی مہم کا احیاء کرے گا۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کے جنرل سکریٹری روشن گیری نے کہاکہ ان کی پارٹی وزیراعظم منموہن سنگھ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی صدر سونیا گاندھی اور مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کو ایک یادداشت روانہ کرے گی اور مطالبہ کیا جائے گاکہ مرکز تلنگانہ کے ساتھ ساتھ گورکھا لینڈ کیلئے جاری مطالبہ کو بھی پورا کرے۔ تلنگانہ مسئلہ کے ساتھ دارجلنگ ہلز کی تقسیم کے مسئلہ پر گورکھا جن مکتی مورچہ کی سنٹرل کمیٹی کے 4گھنٹے طویل اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ مرکزاس معاملہ پر کل قطعی فیصلہ کرے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ دارجلنگ گورکھا ہلز کونسل کی جگہ بنائے گئے گورکھا لینڈ ٹیری ٹوریل اڈمنسٹریشن کا کیا ہوگا؟ تو انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے قیام کا مطالبہ پورا کیا گیا تو ہم اپنے علیحدہ ریاست کے مطالبہ کو احیاء کریں گے۔ گیری نے مزید کہاکہ آگے کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ ہم اس بات کا انتطار کررہے ہیں کہ کل تک مرکز کیا فیصلہ کرتا ہے؟ گورکھا جن مکتی مورچہ کے ذرائع نے کہاکہ اس کے صدر بمل گورنگ نے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے اور مرکزی کمیٹی میں اپنے ساتھیوں سے بھی رائے و مشورہ کیا۔ اس کے بعد ہی پارٹی احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

Gorkhas latch on to hot Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں