حضرت داؤد کا 10 ویں قبل مسیح میں تعمیر کردہ محل دریافت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

حضرت داؤد کا 10 ویں قبل مسیح میں تعمیر کردہ محل دریافت

King David palace discovered
ماہرین آثار قدیمہ نے یروشلم میں ایک تین ہزار سال قدیم محل اور شاہی گودام کا پتہ چلایا ہے۔ جو شاہ داؤد (حضرت داؤدؑ ) سے تعلق رکھتا ہے جن کا بائبل میں تذکرہ موجود ہے۔ شاہی حکومت جوڈا کے علاقہ میں دسویں صدی قبل مسیح کی دو عمارتیں سب سے بڑی عمارتیں ہیں۔ ہبرو یونیورسٹی اور اسرائیل کے اینٹی کوئٹیز اتھاریٹی( خیر بت قیافہ) کے محققین نے شاہی عوامی عمارتوں کا پتہ چلایا ہے جو مورچہ بند شہر جوڑا میں واقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق حضرت داؤدؑ کے عہد سے ہے اور اور اس کی شناحت بائبل کے شہر شاریم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ محققین بشمول پروفیسر یوسی گرفنگل اور سارگنیل نے ایک عمارت کی شناخت حضرت داؤدؑ کے محل کی حیثیت سے کی ہے جبکہ دوسری عمارت ایک بہت بڑا شاہی گودام تھا۔ گرفنگل اور گینر نے بتایاکہ خیر بت قیافہ حضرت داؤدؑ کے دورے کے مورچہ بند شہر کی اس وقت تک منظر عام پر آئی سب سے بہترین مثال ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بڑے وسیع و عریص محل کا جنوبی جصہ جو 1000مربع میٹر پر محیط ہے اس کا شہر کی چوٹی پر پتہ چلاہے۔

King David's palace discovered, claim Israeli archaeologists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں