امریکہ - 237 ویں یوم آزادی پر اوباما کا پیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

امریکہ - 237 ویں یوم آزادی پر اوباما کا پیام

امریکہ دنیا بھر میں نہ صرف ایک عظیم ملک ہے بلکہ سارے عالم کے عوام کیلئے امیدوں کا مرکز بھی ہے جہاں آزادی اور مواقع دونوں فراہم کئے جاتے ہیں۔ صدر بارک اوباما نے امریکہ کی 237 ویں یوم آزادی تقاریب کے موقع پر ریڈیو پیام میں یہ بات کہی۔ 4جولائی 1776ء کو وطن سے محبت رکھنے والے ایک چھوٹے سے گروپ نے یہ عہد کیا تھا کہ انہیں مکمل آزادی حاصل رہے گی اور وہ کسی کی غلامی میں زندگی نہیں گذار سکتے۔ اس گروپ نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ امریکہ کو ان کی حقیقی منزل قرار دیا جہاں انہیں مکمل آزادی حاصل رہے گی۔ اوباما نے اس اعلامیہ کے 237سال بعد ان تمام کو خراج پیش کیا جنہوں نے آزادی کے حصول کیلئے قربانی دی۔ اوباما نے کہاکہ ہماری تمام نسلوں نے مل کر اس آزادی کے پیام کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ امریکہ کو ایک ایسا ملک بنایا جو دنیا بھر میں امن و آزادی کا دفاع کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ ہر اس شخص کیلئے جو آزادی کے نظریات کا خواہاں ہو امریکہ امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

United States Celebrates 237th Independence Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں