رویت ہلال کی اطلاع دینے سعودی سپریم کورٹ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

رویت ہلال کی اطلاع دینے سعودی سپریم کورٹ کی اپیل

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر 8/جولائی کی شام کو مقدس ماہ رمضان کے ہلال کا مشاہدہ کریں۔ ہفتہ کی صبح اعلان میں سپریم کورٹ نے بتایا کہ جو بھی فرد مقدس ماہ رمضان کے ہلال کو سادہ آنکھ سے دیکھے یا دوربین کے ذریعے اس کا مشاہدہ کرے وہ قریب ترین عدالت کو اطلاع دیتے ہوئے اپنی گواہی قلمبند کرائے یا جس علاقے میں ہلال دکھائی دے وہاں جج کی عدم موجودگی کی صورت میں علاقہ کے گورنر کے کسی عہدیدار کو اس کی اطلاع دے۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے بتایا کہ رمضان کا آغاز 10/جولائی سے ہوگا۔ امارات کے روزنامہ دی نیشنل کی رپورٹ میں ہفتہ کو یہ بات بتائی گئی۔ دبئی کے فلکیاتی گروپ کے حسن الحریری نے بتایا کہ 9/جولائی کی شام کو پہلی مرتبہ رمضان کے ہلال کا مشاہدہ ہوگا جس کا مطلب 10/جولائی کو پہلا روزہ ہوگا۔

The Supreme Court has called on all Muslims in the Kingdom to sight the crescent of the blessed month of Ramadan on Monday evening, Sha’aban 29, corresponding to July 8.

1 تبصرہ:

  1. بھائی میری نظر دور کی بہت اچھی ہے مگر چاند دیکھلیا تو اطلاع کہان دون اور کونسی زبان مین دینا اطلاع آپ کی نیوز مین کئی باتیں موجود ہی نہین

    جواب دیںحذف کریں