7/جولائی سرینگر پی۔ٹی۔آئی
حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) این ڈی اے کا کبھی بھی حصہ نہیں بنے گی۔ پارٹی کے کارگذار صدر اور چیف منسٹر جموں و کشمیر نے واضح اور قطعی طورپر اس بات کا اظہار کیا۔ عمر عبداﷲ نے بتایاکہ انہیں ایسے حالات محسوس نہیں وہتے ہیں جن میں این سی جس کے لوک سبھا میں 3 ارکان پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں 2 ارکان موجودہیں وہ مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد میں شامل ہوگی۔ چیف منسٹر نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ان کی پارٹی کے پیش نظردو متبادل صورتیں موجودہیں جن میں یوپی اے اور ماضی میں ہم یونائٹیڈ فرنٹ حکومت کا حصہ رہے ہیں جو علاقائی پارٹیوں کا مخصوص اتحاد رہا ہے جبکہ این ڈی اے کوئی متبادل نہیں ہے۔ عمر عبداﷲ واجپائی حکومت میں مملکتی وزیر تھے۔National Conference will never be part of NDA: Omar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں