اڈوانی ہی عنان اقتدار سنبھالنے کے قابل - شتروگھن سنہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-25

اڈوانی ہی عنان اقتدار سنبھالنے کے قابل - شتروگھن سنہا

مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چواہان کی جانب سے ایل کے اڈوانی کو بی جے پی کے قائد اعلیٰ قرار دیتے ہوئے ان کی ستائش کئے جانے کے ایک دن بعد اس پارٹی کے بزرگ قائد کو آج مزید ایک گوشہ سے زبردست تائید حاصل ہوئی۔ شتروگھن سنہا نے انہیں (اڈوانی کو) ایک ایسا انتہائی تجربہ کار اور پختہ کار لیڈر قرار دیا جس کو عنان اقتدار پر فائز ہونا چاہئے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شتروگھن سنہا نے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدہ کیلئے امکانی امیدوار بنائے جانے کی کوششوں پر اپنی پارٹی میں ناراضگی اور مخالفت میں ہونے والی سرگرمیوں کی تائید میں یہ بیان دیا ہے۔ شتروگھن سنہا نے کہاکہ وہ ہنوز اس بات پر اٹل ہیں کہ نریندر مودی اگرچہ بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن میڈیاکا شکریہ اور ان سب کا شکریہ جنہوں نے ان (مودی) کے بارے میں جس قسم کا ہوا کھڑا کیاتھا۔ اس نے نمٹنے میں وہ کافی کامیاب رہے ہیں۔ پٹنہ صاحب کے بی جے پی رکن لوک سبھا شتروگھن سنہا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ " اگر ان کو بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں وزیراعظم کا امیدوار بناکر پیش کیا جاتا ہے تو اور بھی بہتر رہے گا"۔ لیکن ہمارا قطعی نقطہ نظر یہی ہے کہ عنان اقتدار پر بہرحال اڈوانی صاحب کو ہی فائز ہونا چاہئے"۔ شتروگھن سنہا نے کہاکہ اڈوانی ایک مدبر ہیں۔ وہ ایک انتہائی آزمودہ اور تجربہ کار و پختہ کار شخص ہیں اور میرے لئے وہ ہمیشہ ہی ایک قطعی لیڈر رہے ہیں۔ شتروگھن سنہا نے مزید کہاکہ "انہوں (اڈوانی ) نے وزیراعظم کے عہدہ کا کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جس کسی کو بھی وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے دوڑ میں شامل رہنا چاہئے۔ شتروگھن سنہا نے جواب دیا کہ تدبر و فراست کے معاملہ میں ان (اڈوانی) سے بہتر کوئی اور شخص نہیں ہوسکتا۔ وہ اڈوانی ہی تھے جنہوں نے لوک سبھا میں بی جے پی کی عددی قوت کو 2سے بڑھاکر 200تک پہونچایا تھا۔ مسٹر سنہا کے اس تبصرہ سے ایک دن قبل مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے گذشتہ روز اجین میں اپنی آشیرواد یاترا کے دوران اڈوانی کو بی جے پی کے رہبر اعلیٰ قرار دیا تھا ان کی یاترامیں بشمول اڈوانی کئی بی جے پی قائدین کے پوسٹرس تھے لیکن نریندر مودی کا کوئی پوسٹر یا تصویر نہیں تھی۔

نئی دہلی۔(ایجنسیاں)
جے ڈی (یو) کے صدر شرد یادو نے آج نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے نریندر مودی کی وزارت عظمی کی امیدواری کے بارے میں ظاہر کردہ نظریات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ نامور ماہر معاشیات کے تبصرے سے مکمل طورپر متفق ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے ساتھ ان کی پارٹی کا اتحاد مودی کی وجہہ سے ہی ٹوٹ گیا ہے۔ شریادو نے کہاکہ چیف منسٹر گجرات عوامی توجہ کرپشن، بیروزگاری اور کاشتکاروں کی حالت زار جیسے سلگتے ہوئے مسائل سے ہٹانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑی پارٹیاں برسر اقتدار کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی غیر اہم مسائل پر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں ملوث ہیں جب سے گجرات کا یہ شخص قومی منظر پر آیا ہے یہ ناٹک شروع ہوگیا ہے۔

Shatrughan Sinha backs 'Godfather' Advani as PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں