بی۔جے۔پی برسر اقتدار آنے پر باہمی خیر سگالی اور اعتماد کا ماحول بنائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-25

بی۔جے۔پی برسر اقتدار آنے پر باہمی خیر سگالی اور اعتماد کا ماحول بنائے گی

اگر بی جے پی برسر اقتدار آجائے تو وہ "باہمی خیر سگالی اور اعتماد" کا ماحول پیدا کرے گی۔ صدر پارٹی راجناتھ سنگھ نے امریکہ کو یہ تیقن دیتے ہوئے اس سے خواہش کی کہ وہ ہندوستان کو اپنا طویل مدتی دفاعی شراکت دار سمجھے صرف "سودے بازی پر مبنی" تعلقات قائم نہ کریں۔ ایچ ون وی ویزا مسئلہ پر ہندوستان کے اندیشوں کا شدت سے اظہار کرتے ہوئے جامع نقل مقام اصلاحات قانون میں اس کے تذکرہ کے بارے میں صدر بی جے پی نے کہاکہ بی جے پی حکومت ہند۔ امریکہ تعلقات کو تازہ اہمیت دے گی کیونکہ یہ نہ صرف دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے مفاد میں ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے مفاد میں بھی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ دونوں ممالک کے تمام باہمی تصوراتی مسائل پر نہ صرف خود بخود قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ٹھوس مسائل کی یکسوئی بھی باہمی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔ وہ مختلف دانشوروں کے ماہر افراد، امریکی کانگریس کے اہم سرکاری عہدیداروں، پالیسی سازوں، سرکاری ملازمین، ماہرین تعلیمات اور کارپوریٹ دنیا کے ماہرین کے ساتھ بند دروازہ کے سلسلہ وار اجلاس منعقد کرنے کے بعد ذرائع کے بموجب ان کے ساتھ ہندوستان کے بارے میں ان کی مایوسی خاص طورپر تجارتی شعبہ کی مایوسی سے اظہار یکجہتی کہتے ہوئے سمجھا جاتا ہے کہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اصلاحی پروگرام کی پیشرفت کی تائید میں ہے۔ این ڈی اے حکومت کے دور میں ہند۔ امریکہ تجارتی تعلقات اور دفاعی شراکت داری میں اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی معیشت کے کئی کلیدی شعبوں میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے تاہم کثیر برانڈ ریٹیل شعبہ میں اس کی اجازت دینے کے بارے میں کچھ تحفظات بھی رکھی ہے کیونکہ اس سے پانچ کروڑ ہندوستانیوں کے روزگار پر منفی اثر مرتب ہوگا۔ امریکہ کو ہندوستان کے اندیشوں کا احترام کرنا چاہئے۔ ہندوستانی کمپنیوں اور نقل مقام اصلاحات بل سے متعارف ہونے والے ہندوستانیوں کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اس قانون کی تین سخت دفعات پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ ان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں ان سے کئی سوالات پوچھے اور ہندوستان کے موجودہ معاشی ماحول پر اپنی مایوسی بھی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ماحول راست بیرونی ملک سرمایہ کیلئے سازگار نہیں ہے۔ راجناتھ سنگھ نے امریکہ شعبہ بزنس کے قائدین کو تیقن دیا کہ وہ مساوی بنیاد پر ہندوستان میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ بی جے پی کی کثیر برانڈ ریٹیل شعبہ میں ایف ڈی آئی کی مخالفت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کا موقف اس بارے میں واضح ہے اور وہ تفصیلی بیان کرچکی ہیں کہ کروڑوں ہندوستانیوں کا روزگار کیسا متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ والمارٹ کو واشنگٹن اور نیویارک کے شہروں میں بھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

BJP will create atmosphere of 'goodwill and trust' with US: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں