دورہ چین موقع پر نیوکلیر پلانٹ تعمیر کے لیے نواز شریف کی ممکنہ درخواست تعاون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

دورہ چین موقع پر نیوکلیر پلانٹ تعمیر کے لیے نواز شریف کی ممکنہ درخواست تعاون

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والے اپنے دورہ بیجنگ کے موقع پر اپنے ملک میں ایک بڑے نیوکلئیر توانائی پلانٹ کے بشمول مختلف ترقیاتی پراجکٹوں کیلئے چین سے مدد طلب کریں گے۔ مسٹر نواز شریف نے جون میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے سب سے پہلے بیرونی دورہ کیلئے چین کا انتخاب کیا ہے۔ مسٹر نواز شریف کو فی الحال پاکستان میں بدترین برقی بحران اور بگڑتی ہوئی معشیت جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے لکھا ہے کہ وزیراعظم کی درخواست میں 1,100 میگاواٹ نیوکلےئرتوانائی پلانٹ،969 میگاواٹ کے نیلم۔ جہلم پن بجلی توانائی پراجکٹ کیلئے 448 ملین امریکی ڈالر کے قرض کی اجرائی اور بندرگاہ گوادر پر آئیل ریفائنری کا قیام بھی شامل ہے۔ پاکستان اور چین کے نیوکلےئر شعبہ میں تاریخی تعلقات ہیں کیونکہ چین نے 300 میگاواٹ کے چشمہ I اور IIپلانٹس کی تعمیر میں مدد کی تھی۔ 340 میگاواٹ کے چشمہ III اور IV جیسے 2پلانٹس کا 2016ء میں آغاز ہوگا۔

Sharif to seek Chinese help for nuclear plant during visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں