سجاتا سنگھ ہندوستان کی نئی معتمد خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

سجاتا سنگھ ہندوستان کی نئی معتمد خارجہ

سجاتا سنگھ جو فی الحال جرمنی میں ہندوستان کی سفیر ہیں، آئندہ خارجہ سکریٹری ہوں گی۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے ان کے تقرر کو منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ ہی گذشتہ کئی ماہ سے جاری یہ قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں کہ خارجہ خدمات کا سربراہ کون ہوگا۔ 1976ء بیاچ کی آئی ایف ایس عہدیدار 59 سالہ سجاتا سنگھ اور ہندوستانی سفیر متعین چین ایس جے شنکر اس اعلیٰ عہدہ کے دعوے داروں میں شامل تھے۔ جے شنکر کو جو سجاتا سنگھ کے جونےئر ہیں، معتمد خارجہ بنائے جانے کا امکان تھا کیونکہ ان کی خدمات کا بہترین ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بالخصوص ہندوستانی سفیر برائے چین کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ سجاتا سنگھ آئندہ سال جولائی میں خدمات سے سبکدوش ہونے والی ہیں لیکن اب ان کی خدمات میں 2سال کی توسیع کردی جائے گی اور وہ رنجن متھائی کی جانشین ہوں گی جو 31جولائی کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

Sujata Singh to be India's next Foreign Secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں