آئی ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بنک سے قرض کے حصول کے لیے پاکستان کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

آئی ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بنک سے قرض کے حصول کے لیے پاکستان کوشاں

دیوالیہ کے دہانہ پر پہنچنے والے پاکستان نے آج کہاکہ وہ اس کی بیمار قومی معیشت کے احیاء کیلئے آئی ایم ایف کے بشمول بین الاقوامی عطیہ دہندہ ایجنسیوں سے 11بلین ڈالرمعاشی امداد حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات کہی گئی ہے۔ پاکستان کے وزیر فینانس اسحاق ڈار اور جیفری فرینک کی زیر قیادت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد دونوں فریق 5.4 بلین قرض کے پیاکیج کو قطعیت دینے کے قریب پہنچ گئے۔ اخبار ڈان نے یہ رپورٹ دی۔ آئی ایم ایف کی امداد کے علاوہ پاکستان ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور عالمی بینک سے 5.6 بلین ڈالر قرض بھی حاصل کرے گا اور وہ جاپان، امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک سے بھی قرض حاصل کرے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے عطیہ دہندہ بینکوں اور ممالک سے زائد رقم کے حصول کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے اور قرض کی جملہ 11بلین امریکی ڈالر ہوگئی۔ پاکستان کو قرض کے حصول سے قبل عطیہ دہندہ کمیوٹی کی سخت شرائط کی تکمیل کرنا ہوگا جن میں آئی ایم ایف کی جانب سے مالیاتی خسارہ کو تقریباً 8فیصد سے گھٹاکر 4.5 فیصد کرنا، برقی شرحوں میں اضافہ کرنا، سبسیڈیز سے دستبرداری اختیار کرنا، ٹیکس میں اضافہ کرنا اور خانگیانے کے عمل کو دوبارہ شروع کرنا شامل ہے۔

Pakistan seeks $11 billion bailout package from IMF, donors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں