نواز شریف کی صدر چین سے ملاقات - مختلف شعبہ جات میں تعاون کی خواہش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

نواز شریف کی صدر چین سے ملاقات - مختلف شعبہ جات میں تعاون کی خواہش

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج صدر چین زی زینپنگ سے ملاقات کی اور توانائی، ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر پراجکٹس میں چین سے تعاون کی خواہش کی۔ توقع ہے کہ چین اپنے دوست اور پڑوسی ملک کے ساتھ تعاون کرے گا اور توانائی کے بحران کو دورکرنے میں مدد کرتے ہوئے معاشی صورتحال کو بہتر بنائے گا۔ نواز شریف اقتدار پر واپسی کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورہ میں چین پہنچے ہیں۔ صدر چین سے کہا ہے کہ پاکستان کو متعدد چیالنجس کا سامنا ہے۔ ان کی حکومت کوموجودہ معاشی مشکلات سے باہر نکلنے کیلئے سخت محنت کرنی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں داخلی سلامتی کی صورتحال بھی ابتر ہے اور حکومت اسے بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ سینئر وزراء کے بشمول 11رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چین سے معاشی شعبہ میں ترقی کیلئے ہر ممکنہ مدد کرنے کی خواہش کی ہے۔

چین نے آج مہمان نوازی کا انوکھا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر دفاع ہندوستان اے کے انٹونی کا استقبال کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کا نادر واقعہ رقم کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور اپنے قریبی دوست ملک پاکستان کے قائدین کی مہمان نوازی کا ایک خوشگوار ماحول تھا۔ نوازشریف اور انٹونی دونوں بیجنگ پہنچے تو سرکاری ٹی وی چیانل نے ان کے دورہ کو ٹیلی کاسٹ کیا۔ دونوں قائدین نے خوشگوار تعلقات کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے۔ ہندوستان و پاکستان ہمارے لئے بہترین پڑوسی ملک ہیں۔ چین کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ہندوستان اور چین نے 2005ء سے اپنے تعلقات کو حکمت عملی پر مبنی بنایا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے تعلقات نصف صدی سے دوستانہ اور خوشگوار رہے ہیں۔

Pakistan PM Sharif meets China's Xi on visit centering on transport, energy and insurgency

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں