آندھرا پردیش ریاستی اقلیتی کمیشن کا جاب میلہ - 163 نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

آندھرا پردیش ریاستی اقلیتی کمیشن کا جاب میلہ - 163 نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی

پرانا شہر کے تعلیم یافتہ وناخواندہ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ریاستی اقلیتی کمیشن نے ایم کے ایجوکیشنل سوسائٹی کے تعاون سے 2روزہ میگا جاب میلہ و کیرئیر کونسلنگ کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔ وہ ریاستی اقلیتی کمیشن کی پہلی شروعات میں ان خیالات کا اظہار چےئرمین ریاستی اقلیتی کمیشن عابد رسول خان نے خلوت میں واقع شاہ فنکشن ہال پر منعقدہ جاب میلہ و کیرئیر کونسلنگ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کثیر تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مذکورہ پروگرام میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات پر بیحد مسرت ہورہی ہے کہ پرانا شہر میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں بلکہ انہیں مختلف فنون پر بھی عبور حاصل ہے۔ عابد رسول خان نے کیرئیر کونسلنگ میں موجود طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر مستقبل کیلئے مناسب اور بہتر روزگار سے مربوط ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کے ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران نے جاب اور کیرئیر کونسلنگ کے 2روزہ پروگرام کے متعلق واقف کرواتے ہوئے اسے اقلیتی کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اقلیتی کمیشن کے تحت مذکورہ پروگرام منعقد کریں۔ انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ، میڈیسن، ایم بی بی ایس، ابی ایڈ، ڈی ایڈ و دیگر پیشہ وارانہ کورسس میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے متعلق غور و خوص کریں۔ عابد رسول خان نے الکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ آج کثیر تعداد میں نوجوانوں کا ایک چھت کے نیچے جمع ہونا یقیناً میڈیاکی تشہیر کا باعث ممکن ہوسکا۔ مسرس پروفیسر عبدالرحمن، پروفیسر شاہین، ڈاکٹر سلمان عابد کے علاوہ احمد بشیر الدین فاروقی وظیفہ یاب ڈی ای او نے نوجوانوں کی کونسلنگ کی جبکہ ایم کے ایجوکیشنل ڈائرکٹر مخدوم علی خان کے علاوہ دیگر ذمہ داران بشمول محمد ساجد علی خان، محمد شکیل علی خان اور محمد سہیل علی خان نے اس کیمپ کے انتظامات کئے۔ کیمپ میں 300سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ 163 نوجوانوں کو مختلف کمپنیوں ریلائنس، آئی سی آئی سی آئی بنک، ڈیلائٹ، برائٹ، ہیتر و جاب لنک اور ایچ آر کے علاوہ دیگر کمپنیوں میں روزگار حاصل ہوا جس پر ذمہ داران نے اظہار اطمینان کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں