مارو اور بھاگو مقدمہ - سلمان خان کو 10 سالہ قید کی سزا کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

مارو اور بھاگو مقدمہ - سلمان خان کو 10 سالہ قید کی سزا کا امکان

Salman Khan hit and run case
سال 2002ء ہٹ اینڈ رنز معاملے میں سیشن کورٹ آج سے نئے سرے سے سماعت کرے گا۔ جہاں سلمان خان کے خلاف الزام طئے کئے جائیں گے۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سلمان خان پر غیر ارادتاً قتل کے تحت کیس چلے گا۔ جس میں مجرم پائے جاے پر زیادہ سے زیادہ10سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ 11 سال پرانے ہٹ اینڈ رنز معاملے میں آج سے سلمان خان کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ چلایا گیا۔ جہاں سلمان کے خلاف الزام طئے کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کے خلاف دی گئی سلمان کی اپیل کو عدالت نے مسترد کردیا تھا۔ سلمان خان نے باندرہ کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف IPC کی دفعہ 304-A کے تحت کیس چلائے جائے تاکہ قصور ثابت ہونے پر انہیں زیادہ سے زیادہ 2سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑے لیکن عدالت نے سلمان کی اپیل مسترد کردی اور معاملے میں IPC کی دفعہ 304 ، پارٹ ۔2 کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔ جس میں مجرم پائے جانے پر سلمان کو زیادہ سے زیادہ 10سال کی سزا بھگتنی پڑسکتی ہے۔ کورٹ نے اس حکم کے ساتھ ہی سلمان خان پر کورٹ کا وقت برباد کرنے کیلئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ کورٹ نے اپنے حکم میں کہاکہ سلمان خان کورٹ کی کارروائی کے دوران سرکاری خرچ ادا کریں۔ ممبئی 2002 کے "ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر نئے سرے سے الزام طے کرنے کے معاملے سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔ پہلے سلمان پر لاپرواہی کا مقدمہ چل رہا تھا لیکن اب یہ غیر ارادتاً قتل کے معاملے میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جمعہ کو اس کیس کی نئے سرے سے سماعت شروع ہوئی اور سلمان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سلمان کے خلاف اب سی آر پی سی کی دفعہ 228 کے تحت ٹرائل شروع ہوچکا ہے اور 24 جولائی کو بھی انہیں کورٹ آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جج صاحب جرم سنائیں گے اور اسے قبول کرنا ہوگا کہ اس نے ایسا کیا ہے یا نہیں کیا ہے۔ مجرم پائے جانے پر سلمان کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کئی برسوں تک سلمان کے اوپر لاپرواہی (آئی پی سی کی دفعہ 304-A) کا معاملہ ممبئی کے باندرہ کورٹ میں چلا تھا۔

Salman Khan hit-and-run case adjourned till July 24

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں