ڈالر کے بالمقابل روپے کی قدر میں مزید ریکارڈ کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-09

ڈالر کے بالمقابل روپے کی قدر میں مزید ریکارڈ کمی

ڈالر کے بالمقابل روپے کی قدر میں آج ایک اور ریکارڈ کمی ہوگئی۔ ممبئی کی انٹر بینک فارین ایکسچینج مارکٹ میں، ڈالر کے بالمقابل روپے کی قدر آج 61.21تک گر گئی۔ گذشتہ گراوٹ کی سطح ، گذشتہ 26 جون کو 60.76 تھی۔ آج دوپہر ایک بج کر 15منٹ پر ڈالر کے بالمقابل روپے کی قدر 60.94 رہی جبکہ گذشتہ جمعہ کو بازار بند ہوتے وقت یہ سطح 60.22 تھی۔ بینکوں اور درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی مسلسل مانگ کے سبب ہندوستانی کرنسی پر دباؤ پڑا ہے۔ سال حال ہندوستانی روپے کی قدر میں زائد از 10فیصد کمی ہوگئی۔ اس طرح کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں اضافہ ہوگیا۔ معاشی پیداوار کی شرح میں اضافہ (نمو) میں بھی کمی آئی۔ گذشتہ 31 مارچ کو ختم شدہ مالیاتی سال میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 4.8 فیصد تھا۔ یہ بھی ایک ریکارڈ خسارہ ہے۔ شرح نمو میں 5فیصد کمی آئی اور 10برس کی مدت میں یہ سب سے زیادہ کمی تھی۔

Rupee's further dive against US dollar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں