بودھ گیا مندر میں دھماکے سازش کا نتیجہ - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-09

بودھ گیا مندر میں دھماکے سازش کا نتیجہ - ڈگ وجئے سنگھ

کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے بہار کے ضلع بودھ گیا میں مہابودھی مندرمیں بم دھماکوں کے پس پردہ سازش ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس (مہابودھی مندر میں دھماکوں) کا دوسرا رخ دیکھیں۔ امیت شاہ (اترپردیش بی جے پی یونٹ انچارج) ایودھیا میں شاندار رام مندر کا وعدہ کرتے ہیں، مودی، بہار بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ وہ نتیش کو سبق سکھائیں۔ اس کے دوسرے دن بودھ گیا کے مہابودھی مندر میں بم دھماکے ہوتے ہیں۔کیا ان چیزوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔ میں نہیں جانتا۔ برائے مہربانی الزام عائد کیا کہ بی جے پی مہابودھی دہشت گرد حملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (بی جے پی ترجمان) روڈی کا کہنا ہے کہ اندرون 2ہفتے بہار میں نظم و نسق کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔ روی شنکر پرساد دہلی پولیس کے حوالے سے کہتے ہیں کہ پونے بم دھماکہ کے ملزم نے مہابودھی مندر کا جائزہ لیا تھا۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ کل بودھ گیا میں مہا بودھی مندر کا جائزہ لیا تھا۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ کل بودھ گیا میں مہا بودھی مندر کامپلکس میں 9سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ پٹنہ سے موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار جنہیں انٹلیجنس انتباہ کے باوجود مہابودھی مندر میں دہشت گرد حملہ کو روکنے میں ناکام رہنے کے بی جے پی اور آرڈی کے الزامات کا سامنا ہے، آج الزام عائد کیا کہ اقتدار کی خاطر دونوں جماعتوں (بی جے پی اور آر جے ڈی) نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر جے ڈی کا اتحاد نمایاں نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی سے علیحدہ ہونے ہمارے ایک قدم نے سب کو بے نقاب کردیا ہے۔ وہ لوگ اقتدار کے لالچ میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ مہابودھی مندر میں بم دھماکے ایک ایسا موقع ہے جب کہ کوئی پھوٹ نہیں ہونی چاہئے تھی اور سب کو مل جل کر ان کا سامنا کرنا چاہئے تھا۔ چیف منسٹر بہار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اندرونی بات چیت جاری ہے اور وہ بھی کوئی نچلی سطح پر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ دونوں کئی چیزیں کریں گے کچھ راست اور کچھ بالواسطہ۔ اقتدار سے بیدخل ہونے کے بعد انہیں (بی جے پی) کو کیسے کیسے لوگوں سے سمجھوتہ کرنا پڑرہا ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کل اس بات کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا تھا کہ آیا انٹلیجنس اطلاعات کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے پرکاش جاؤدیکر نے کہا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور مرکزی ایجنسیوں نے اس حملہ کے بارے میں انتباہ دے دیا تھا۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ اطلاع دی تھی کہ بودھ گیا مندر پر حملہ کیا جائے گا۔ اس کے باوجود ریاستی حکومت نے کوئی مناسب انتظامات نہیں کئے۔ نتیش کمار نے کہاکہ مہا بودھی مندر میں سلسلہ وار بم دھماکے ایک ایسا واقعہ ہے جس پر سیاسی اور سماجی سطح پر اتحاد کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے تھا۔

Bodhgaya blast: Digvijay sees conspiracy behind terror strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں