چین - زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

چین - زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری

چین کے شمال مغربی علاقے میں امدادی کارکن زلزلے سے متاثرہ مقام پر آج بھی امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ کل آئے اس زلزلہ میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 5700 مکانات منہدم ہوئے جبکہ زلزلہ کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے 73 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ 31 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ عارضی طبی مراکز میں زخمی ہونے والے 870 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ملک کے صدر ژی جن پنگ نے امدادی کارکنوں کو متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حکم دیا ہے۔

Rescue work continues in quake-hit areas of China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں