بین مذہبی مذاکرات کے لیے شاہ عبداللہ کی مساعی قابل ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

بین مذہبی مذاکرات کے لیے شاہ عبداللہ کی مساعی قابل ستائش

مسلم نوجوانوں کی عالمی اسمبلی (ڈبلیو اے ایم وائی) کی اتوار کو یہاں منعقدہ دعوت افطار میں دو اہم ممالک کے سفیروں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز السعودی کی شخصی دلچسپی و مساعی سے شروع کردہ بین عقائد مذاکرات کی زبردست ستائش کی ہے۔ ریاض میں متعینہ ترکی کے سفیر احمد مطہر گن نے کہاکہ یہ دعوت افطار ایک ایسی روایتی تقریب بن گئی ہے جو مختلف عقائد اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نسلی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر بڑھتی ہوئی عدم رواداری ہمارے لئے بدستور باعث تشویش بنی ہوئی ہے کیونکہ یہ دور جدید کی لعنتیں ہیں۔ چنانچہ ان کے خلاف صف آراء ہونے کیلئے ہم نے مختلف تہذیبوں کو اتحاد بنایا ہے۔ اٹلی کے سفیر ماریو بوفو نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دعوت افطار میں شرکت اور مقررین کے خطاب کی سماعت سے انہیں کافی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تہذیبوں کے درمیان خلیج کو پاٹنے کے راستوں کی تلاش میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز السعود نے بین عقائد مذاکرات کے ذریعہ قابل ستائش مساعی کا آغازکیا۔ اس مقصد کیلئے ویانا میں شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز بین مذہبی و بین تہذیبی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ڈبلیو اے ایم وائی کے سکریٹری جنرل صالح بن سلیمان الوہیبی بحران کے وقت انسانی خدمات انجام دینے والی تنظیموں کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ مملکت سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے ہر گوشے کو فراہم کی جانے والی امداد مثالی ہے جس کے نتیجہ میں سعودی عرب انسانی امداد کے کام انجام دینے والے سرکردہ ممالک کی فہرست میں نمایاں مقام کا حامل ہے۔

King Abdullah's interfaith offer admirable

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں