سعودی عرب میں پہلا روزہ 10 جولائی بدھ کو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-09

سعودی عرب میں پہلا روزہ 10 جولائی بدھ کو

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ 10جولائی کو ہوگا۔ سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا سعودی عرب میں پہلا روزہ10جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔ قبل ازیں سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عبدالعزیز محی الدین خوجہ نے اجلاس کی روداد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ خادم الحرمین الشریفین عبداﷲ بن عبدالعزیز، نائب وزیراعظم ثانی پرنس سلمان نے عالم اور عالم اسلام کو ماہ رحمت رمضان المبارک کی پرخلوص مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اس ماہ مقدس کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے۔ کابینی اجلاس میں علاقہ اور عالمی حالات پر غور و خوص کیا گیا، خاص طورپر مصر، شام اور ایشیاء کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی کابینہ نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصورکو مبارکباد یش کی اور انہیں پیغام دیا کہ وہ مصر کو شرپسند طاقتوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دعا کریں۔ سعودی حکام نے اس بات پر زوردیا کہ مصر میں قیام امن کیلئے تمام سیاسی قائدین مؤمنانہ فراست سے کام لیتے ہوئے سیاسی تدبراختیار کریں اور مصالحت کی کوششیں شروع کریں۔ اس لئے کہ عالم اسلام میں رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے۔ اس ماہ مقدس سے استفادہ کرتے ہوئے ہر ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ عدل و انصاف اور رواداری کو فروغ دینے کی کوشش یں۔ سعودی کابینہ نے شام کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ مملک میں امن قائم کرنے کیلئے سلامتی کونس پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی۔ شام کی شہر حمص کا مکمل محاصرہ کیا گیا ہے، جہاں پر امداد پہنچانا بھی ممکن نہیں۔ شامی افواج نے شہر کی ناکہ بندی کردی۔ مقامی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ولی عہد پرنس سلمان نے اس بات کا تیقن دیا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عازمین عمرہ اور زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ اس کے لئے سرکاری اور خانگی ایجنسیاں متحرک کردی گئی ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر توسیعی پراجکٹس کو جلد ازجلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کیلئے ہنگامی خطوط پر سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عازمین عمرہ ماہ مقدس میں انتہائی پرامن و پرسکون ماحول میں خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات میں مشغول ہوجائیں۔ کابینی اجلاس میں بعض مقامی امور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

Ramadan to begin in UAE, Saudi Arabia on Wednesday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں