مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں - 11 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں - 11 افراد ہلاک

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس میں 11افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ملک کی نئی عبوری حکومت پر اسلام پسند لیڈر کی رہائی کیلئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ کل تحریر اسکوائر کے قریب مرسی کے حامی امریکی سفارت خانے بڑھ رہے تھے کہ مخالف مرسی احتجاجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر سنگباری کی اور فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ اس تشدد میں ایک شخص ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔ قاہرہ یونیورسٹی کے قریب اسی طرح کی جھڑپوں میں 3افراد اور قلوبیہ میں 13افراد ہلاک ہوگئے۔ 86 زخمیوں میں 12کو معمولی زخم آئے جبکہ 74 کا ہاسپٹلس میں علاج جاری ہے۔ مرسی کو فوج کی طرف سے 3؍جولائی کو معزول کئے جانے کے بعد ہزاروں احتجاجی سڑکوں پر نکل آئے تھے اور تشدد کا سلسلہ اسی دن سے جاری ہے۔ ان کے حامی مرسی کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں اور اخوان المسلمین نے فوج کی پشت پناہی کے حامل سیاسی عمل میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ جھڑپوں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس کا استعمال کیا۔

11 killed in Cairo clashes between supporters and opponents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں