Pakistan seeks clarification on Indian official's 26/11 remarks
پاکستان نے آج ہندوستان کے ایک سینئر عہدیدار کی جانب سے 2008ء ممبئی حملوں اور 2001 ء پارلیمنٹ حملے کے تعلق سے کئے گئے ریمارکس کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ وزارت داخلہ کے سابق عہدیدار آر وی مانی نے عشرت جہاں انکاونٹر کی تحقیقات کے سلسلے میں سینئر پولیس عہدیدار ستیش ورما کو ایک مکتوب تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ممبئی حملے اور پارلیمنٹ حملہ مبینہ طورپر حکومت کی ایماء پر کئے گئے۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ انسداد دہشت گردی قانون کو مستحکم بنایا جائے۔ ستیش ورما، عشرت جہاں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں۔ وزیراطلاعات پاکستان پرویز راشد نے بتایا کہ ہم نے آر وی مانی کے اس بیان کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں