نیلسن منڈیلا کی 95ویں سالگرہ - صحت میں بہتری کے آثار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-19

نیلسن منڈیلا کی 95ویں سالگرہ - صحت میں بہتری کے آثار

Nelson Mandela 95th Birthday
مسٹر منڈیلا کے 95 ویں جنم دن کے موقع پر آج ملک کے صدر جیک زوما نے کہا " مدیبا( مسٹر منڈیلا) پریٹوریا کے اسپتال میں ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ دوسری جانب آج جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی 95 ویں سالگرہ منائی گئی۔ امریکی صدر بارک اوباما سمیت عالمی رہنماؤں نے اس موقع پر منڈیلا کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنوبی افریقی صدر جیک زوما نے منڈیلا کو ایک خوشیوں بھری سالگرہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے اور بتایا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مادیبا ابھی ہسپتال ہی میں ہیں، تاہم ان کے ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ نیلنس منڈیلا کی بیٹی نے بھی ان کی صحت میں حیران کن بہتری، کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک برطانوی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کی جلد گھر واپسی کی امید ظاہر کی۔ میرے خیال سے وہ بہت جلد ہسپتال سے گھر جاسکتے ہیں۔ بارک اوباما نے جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کو ان کی 95ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے آج جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ اپنے خاندان اور امریکی عوام کی جانب سے مشیل اور وہ نیلسن منڈیلا کیلئے دعائیں اور پرجوش نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔

Nelson Mandela's Health "Improving" on 95th Birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں