اسامہ کا خاندان 2001 میں پاکستان پہنچا تھا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-09

اسامہ کا خاندان 2001 میں پاکستان پہنچا تھا

القاعدہ صدر اسامہ بن لادن کے ارکان خاندان اکتوبر/نومبر2001 میں پاکستان پہنچ گئے تھے جبکہ اسامہ بن لادن وسط 2002 میں پاکستان پہنچے۔ ایک ابلاغیہ کی اطلاع کے مطابق اسامہ کا خاندان 9/11 کے حملہ کے قریب کے دنوں میں پاکستان پہنچ گیا تھا اور اسامہ 2002 کے وسط میں اپنے خاندان والوں سے جاملے۔ ایبٹ آباد کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ سے ان باتوں کا علم ہوا۔ یہہ رپورٹ دنیا کو سب سے مطلوب شخص اسامہ کے بارے میں معلومات کا گنجینہ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ 9/11 کے حملہ میں ملوث خالد العطاش کے بارے میں بتایاکہ جو افریقہ میں یو ایس ایس کول جنگی جہاز پر حملہ میں بھی ملوث تھا۔ العطاش نے ابواحد علی کویتی کی شناخت کی وہ پاکستانی نژاد کویتی تھا۔ کویتی کے تعلق سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ابو احد علی کراچی میں اسامہ بن لادن کے افراد خاندان کے ساتھ تھا۔ 2002ء میں اسامہ کا خاندان پشاور منتقل ہوا۔ ان کے ساتھ علی بھی تھا۔ پشاور میں اسامہ اپنے خاندان والوں سے ملے تھے۔ اس کے بعد اسامہ اور ان کا خاندان وادی سوات پہنچا۔ اسی مقام پر خالد شیخ نے اسامہ سے ملاقات کی۔ اسامہ بن لادن 2005ء تک ہری پور میں مقیم رہے۔ اس کے بعد اسامہ اور ان کے خاندان والوں کو ایبٹ آباد منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ایبٹ آباد میں اسامہ کیلئے زمین خریدی گئی اور جعلی نام سے اسامہ کیلئے عمارت تعمیر کی گئی۔ جب اسامہ کو ہلاک کیا گیا اس وقت وہ دستی بم کیلئے ہاتھ بڑھارہے تھے۔ 2011 میں امریکی فوج نے ایبٹ آباد کی حویلی میں اسامہ کو ہلاک کیا۔ اس وقت ان کے ہاتھ میں ہتھیار تھا۔

Osama bin Laden's family had entered into Pakistan way back in October/November 2001

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں