مصر کے حالات - اعلیٰ مشیران سے اوباما کی مشاورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-06

مصر کے حالات - اعلیٰ مشیران سے اوباما کی مشاورت

امریکی صدر بارک اوباما نے آج سچویشن روم میں اپنے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں سے مصر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر کی قومی سلامتی مشیروں کی جماعت مصر کے حکام اور علاقائی دوست ممالک سے ربط قائم رکھے ہوئے ہے۔ مصر میں ایک منتخبہ اور ذمہ دار اتھاریٹی کے اقتدار کی واپسی کیلئے امریکہ کے اعلیٰ حکام متعلقہ فریقین سے ربط بنائے ہوئے ہیں۔ اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے ٹیلی فوجی رابطوں کے ذریعہ مصر میں شفاف کارروائیوں کی ضرورت ظاہر کی۔ معزول صدر مرسی اور دوسرے فریقوں سے تعلق والے افراد کی جابرانہ گرفتاری سے گریزکا مشورہ دیا جارہا ہے اور تشدد سے اعراض کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ گذشتہ 2دنوں کے درمیان سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے مصر کے وزیر خارجہ کامے امر، مصر کی کانسٹی لیوشن پارٹی صدر محمد البردعی، ناروے کے وزیر خارجہ کاکی عیدے، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو، قطر کے وزیر خارجہ محمد عطیہ، ترکی کے وزیر خارجہ احمدت دودت گلو اور امارت کے وزیرخارجہ شیخ عبداﷲ بن رابعہ سے ٹیلی فونی رابطوں کے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی مشیر سوسان رائس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کی۔ کارینگے کے اسکالر بے ہو اون نے کہاکہ مقبول عام بغاوت کے باوجود اخوان المسلمین کی طاقت کم نہیں ہوئی ہے۔ اخوان المسلمین کے قائدین اب بھی بغاوت کی مزاحمت کے وسائل رکھتے ہیں۔ تاہم ایک عام خیال ہے کہ فوجی سیول حکومت کو مناسب انداز میں کارکرد کردے۔ ڈیموکریٹ قائد فیسی پلوسی نے کہاکہ آئندہ جو ہوگا اس کا اثر مصری عوام کی تمناؤں پر پڑے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ فوج جلد ازجلد جمہوری منتخبہ افراد کو اقتدار حوالے کردے۔ ہم فوج اور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عدم تشدد کا راستہ اختیار کریں اور نظم و قانون برقرار رکھیں۔ امریکی صدر بارک اوباما نے مصر کے حالات پر اپنے اعلیٰ مددگاروں سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھا۔ امریکی حکام بھی مصری حکام سے ربط رکھ کر فریقین سے تحمل برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ امریکی وزیر فاع چک ہیگل نے مصر کے وزیر دفاع سے رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے مصر کے وزیردفاع عبدالفتح سے ربط قائم کرکے مصر کے حالات سے واقفیت حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے اسرائیل کے وزیر دفاع سے فون پر بات کرکے مصر کی تازہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Obama holds situation room meeting on Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں