لوک سبھا انتخابات کے بعد این۔ڈی۔اے کو فائدہ - دی ویک میگزین سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

لوک سبھا انتخابات کے بعد این۔ڈی۔اے کو فائدہ - دی ویک میگزین سروے

ہفتہ واری میگزین کے ایک سروے میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ سال لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔ تاہم یوپی اے بھی اس کے پیچھے رہے گی۔ این ڈی اے کو 197 اور یوپی اے کو 184نشستیں مل رہی ہیں۔ جبکہ دیگر پارٹیوں کو 162نشتیں ملیں گی۔ سروے کے مطابق جس کے اعداد و شمار واضح طورپر نہیں دئیے گئے یوپی اے کے حق میں 37.2 سے گھٹ کر 31.7 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ 2009ء کے لوک سبھا انتخابات میں یوپی اے نے 37.2 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ این ڈی اے کو آئندہ سال عام انتخابات میں 23.3 فیصد سے بڑھ کر 26.7 فیصد ووٹ ملیں گے۔ دیگر پارٹیوں کا ووٹ فیصد 39.5فیصد ہوگا جبکہ انہیں 2009ء میں 41.6 فیصد ووٹ ملیں گے۔ سروے میں بتایا گیا کہ 32فیصد افراد کا احساس ہے کہ گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے۔ ان کے بعد 15فیصد عوام کا خیال ہے کہ منموہن سنگھ اچھے وزیراعظم ہیں اور راہول گاندھی کے حق میں 13فیصد افراد نے مثبت رائے ظاہرکیہے۔ 18فیصد افراد کا خیال ہے کہ سونیا گاندھی بہترین وزیراعظم ہوں گی جبکہ 5فیصد لوگوں نے مایاوتی اور ایل کے اڈوانی کی حمایت کی ہے۔ اس کے بعد ملائم سنگھ یادو کے حق میں 4 فیصد، نتیش کمار کے حق میں 3فیصد اور ممتا بنرجی کے حق میں 3فیصد عوام نے اظہار خیال کیا ہے۔ بی جے پی قائدین میں وزارت عظمی کیلئے بہترین شخص کون ہوگا سے متعلق سروے میں بتایا گیا ہے کہ 56فیصد عوام ین نریندر مودی کی حمایت کی ہے جبکہ 15فیصد نے ایل کے اڈوانی، 10فیصد نے سشما سوراج اور 4فیصد نے راجناتھ سنگھ، 3فیصد نے نتن گڈکری کی حمایت کی ہے۔ کانگریس قائدین میں سب سے بہترین وزیراعظم کونسا لیڈر ہوگا اس پر 39 فیصد لوگوں نے راہول گاندھی کو بہترینا شخص قرار دیا ہے۔ 25فیصد لوگوں نے منموہن سنگھ کی حمایت کی ہے۔ 18فیصد نے سونیاگاندھی، 5فیصد نے چدمبرم اور 3فیصد نے اے کے انٹونی کی حمایت کی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر تیسرے محاذ نے اقتدار حاصل کیا تو اس صورت میں وزارت عظمی کیلئے سب سے بہترین امیدوار کون ہوگا۔ 19فیصد عوام نے نتیش کمار کی حمایت کی۔ 11فیصد ممتا بنرجی اور مایاوتی کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔

Pre-poll The Week magazine Survey: NDA overtakes UPA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں