گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ برقرار رہے گا - وزیر تیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-12

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ برقرار رہے گا - وزیر تیل

وزارت فینانس کی جانب سے ریلائنس انڈسٹریز کو مقررہ قیمت 4.2امریکن ڈالرس پر گیس فروخت کرنے پر مجبور کرنے کا معاملہ اٹھائے جانے کے بعد وزیر تیل ویرپا موئیلی نے آج کہاکہ یکم اپریل 2014ء سے گیس کی قیمتیں دگنی کرنے کے بارے میں فیصلہ تبدیل کرنے پر حکومت میں کوئی غور و خوص نہیں ہورہا ہے۔ کابینی کمیٹی کے فیصلہ پر نظر ثانی کے ضمن میں حکومت میں کوئی غور و خوص نہیں کیا جارہا ہے۔ مجھے واضح کرنے دیجئے کہ کوئی تذبذب نہیں ہے یا الجھن نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں ایک نیوز کانفرنس سے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ مزید وضاحت کی کوئی گنجائش ہے۔ واضح رہے کہ وزارت فینانس نے 2 میڈیارپورٹس میں پیش کی گئی تجاویز پر مناسب کارروائی کرنے کیلئے وزارت تیل کو ایک خط روانہ کیا تھا۔ ان رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ قیمتو ں میں اضافہ کیلئے ایک حد مقرر کی جائے اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈکو سابق قیمت پر گیس فروخت کرنے پر مجبور کیا جائے۔ گذشتہ 3سال میں ریلائنس 4.2 امریکن ڈالر سابق قیمت پر گیس فروخت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ موئیلی نے کہاکہ وزارت فینانس کے چرچ کے محکمہ کے میمورنڈم مورخہ4جولائی میں اخبارات کے 2 اداریے منسلک رکتے ہوئے ان اداریوں میں تحریر کئے گئے چند مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اسے وزارت فینانس کی حتمی رائے نہیں سمجھا جاسکتا۔ اسے وزارت فینانس کا ایک سوال بھی متصور نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ کابینی کمیٹی برائے معاشی امور نے ہندوستان میں درآمد کردہ ایل این جی کی لاگت اور بین الاقوامی شرحوں کی بنیاد پر 27جون کو ملک میں گیس کی قیمت کو منظوری دی تھی۔ جب یہ فارمولہ یکم اپریل سے نافذ العلمل ہوگا تو گیس کی قیمت 8.4 امریکن ڈالرس فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ہوسکتی ہے۔ موئیلی نے کہاکہ ان کی وزارت نے وزارت فینانس سے دوبارہ رائے حاصل کی اور اس رائے کو کابینی کمیٹی برائے معاشی امور کے نوٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ موئیلی نے کہاکہ کابینی کمیتی کا فیصلہ برقرار ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ حکومت یا وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس ان میں تبدیلی پر غور نہیں کررہی ہے۔

No rethink on gas price hike decision: Veerappa Moily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں