آئی ایس آئی کاروائیوں کی جوابدہی سے مبرا کیوں - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

آئی ایس آئی کاروائیوں کی جوابدہی سے مبرا کیوں - نواز شریف

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو جب یہ معلوم ہوا کہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فرنٹےئر کور سے صوبہ بلوچستان میں ان کی کارروائیوں سے کبھی باز پرس نہیں ہوئی تو ان پر سکتہ طاری ہوگیا۔ نواز شریف نے کوئٹہ میں نظم و نسق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا تھا۔ روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اجلاس کے دوران ہی ان پر یہ راز کھلا۔ نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 16برسوں سے آئی ایس آئی اور ایف سی سے بلوچستان میں ان کی کارروائیوں سے متعلق باز پرس ہوئی اور نہ کسی نے بھی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی۔ رپورٹ کے مطابق ایف سی کے انسپکٹر جنرل اور بلوچستان میں آئی ایس آئی چیف کے حوالے سہ ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ 16 سال کے دوران ہم سے پہلی بار ہماری کاروائیوں کی تفصیلات و توضیحات طلب کی گئیں اور حکومت سیاسی ذمہ داریاں قبول کرنے تیار ہے۔ دی نیوز نے ان کے حوالہ سے بتایا کہ اب ان ذمہ داریوں کے نتائج برآمد ہوں گے۔ کوئٹہ شہر کے ہزارہ علاقہ میں ایک خودکش حملہ میں30افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے 2روز بعد ہی منگل کو نواز شریف وہاں کے نظم و نسق کی صورتحال معلوم کرنے کوئٹہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے خفیہ ایجنسیوں آئی ایس آئی اور انٹلی جنس بیورو(آئی بی) کے ڈائرکٹر جرنلس کے ساتھ شہر کا دورہ بھی کیا۔

A shocker for Pakistan PM: No accountability for ISI's actions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں