23/جولائی واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر نریندر مودی کو ویزا کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں، وہیں دوسری طرف 65 ارکان پارلیمنٹ نے صدر بارک اوباما کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں ویزا جاری نہ کرنے کی موجودہ پالیسی کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ 12مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ان ارکان پارلیمنٹ نے اوباما کو یکساں نوعیت کے مکتوب روانہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نریندر مودی کو ویزا نہ دینے امریکی انتظامیہ کی موجودہ پالیسی برقرار رہے گی۔ ایک مکتوب پر 25راجیہ سبھا ارکان کے اور دوسرے پر 40لوک سبھا ارکان کے دستخط ہیں جو بالترتیب 26نومبر اور 5 دسمبر 2012ء کو روانہ کئے گئے تھے۔ انہیں اتوار کو دو بارہ وائٹ ہاوز کو فیاکس کیا گیا۔ ان مکتوبات کی نقول انڈین امریکن مسلم کونسل( آئی اے ایم سی) نے فراہم کی ہیں۔ صدر بی جے پی اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں اور وہ واشنگٹن پہنچے جہاں وہ امریکی قانون سازوں، تھنک ٹینکس اور امریکی سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ نریندر مودی کو ویزا پر امتناع برخاست کرنے کیلئے زور دیں گے۔ راجیہ سبھا کے آزاد رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے اس مہم کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکتوب اوباما کودوبارہ روانہ کئے گئے کیونکہ راج ناتھ سنگھ اس وقت مودی کو امریکی ویزا کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مکتوب عوام کے سامنے پیش کئے جارہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ وہ امریکی قانون سازوں سے اپیل کریں گے کہ مودی پر 2002ء مابعد گودھرا فسادات ویزا پر جو امتناع عائد کیا گیا ہے، اسے برخاست کیاجائے۔ امریکی انتظامیہ نے گجرات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر چیف منسٹر نریندر مودی کو ویزا جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ جن ارکان پارلیمنٹ نے اوباما کو مکتوب روانہ کئے ہیں، ان پر دستخط کرنے والوں میں سیتارام یچوری(سی پی ایم) اور ایم پی اچھوتا مینن (سی پی آئی) بھی شامل ہیں۔ اوباما کو بھیجے گئے مکتوبات پر دستخط کرنے والوں میں سی پی آئی (ایم ) کے رکن سیتارام یچوری، سی پی آئی کے اچھوتا مینن بھی شامل ہیں لیکن جب تفصیلات کیلئے ربط پیدا کیا گیا تو یچوری نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایسے کسی مکتوب پر کوئی ستخط نہیں کیا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی دوسرے کاغذ سے ان کی دستخط کو کاٹ کر اس درخواست پر چسپاں کردیا گیا ہوگا۔ سیتارام یچوری نے کہاکہ "اس قسم کی کسی چیز کے بارے میں امریکہ کو مکتوب لکھنے والا میں آخری شخص ہوسکتا ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ہمارے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے۔ یہ ایسے مسائل ہیں جن سے ہم ہندوستان میں ہی سیاسی طورپر نمٹ سکتے ہیں"۔ سی پی آئی کے اچھوتا نندن نے بھی کسی مکتوب پر دستخط کرنے کی تردید کی ہے لیکن محمد ادیب نے اصرار کیا ہے کہ یچوری اور اچھوتا نندن دونوں ہی نے دستخط کئے تھے اور مجھے حیرت ہیں کہ اب وہ کس لئے اس طرح کے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ 65 Members of Parliament signing a letter urging US President Barack Obama not to issue a visa to Gujarat CM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں