فسادات کے دوران قتل کے واقعات کی پاداش میں میانمار کے 2 بدھسٹوں کو سزائے قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-09

فسادات کے دوران قتل کے واقعات کی پاداش میں میانمار کے 2 بدھسٹوں کو سزائے قید

میانمار کی حکومت نے مارچ میں مذہبی تشدد جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں کے دوران قتل کے واقعات کی پاداش میں 2بدھسٹوں کو 7سال قید کی سزا سنائی۔ اس بات کا اظہار ایک مقامی سرکاری عہدیدار نے کیا۔ میکٹلا میں ضلعی عدالت میں علیحدہ سماعتی کارروائیوں کے بعد مدعی علیہان کو قصوروار قرار دیا جنہوں نے مبینہ طورپر ٹاون میں ہلاکت خیز حملوں میں حصہ لیا تھا۔ ان حملوں کا خصوصی نشانہ مسلمان تھے۔ جس کے نتیجے میں سارے ملک میں مذہبی بے چینی کی لہر پیدا ہوگئی تھی۔ مٹن ماونگ سوے کے میکٹیلا ضلع کے صدرنشین نے بتایاکہ ایک 24سالہ شخص کو 28 جون کو سزا سنائی گئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ فسادات کے دوران سنگین جرم کی پاداش میں وہ پہلا بودھسٹ ہے جسے سزا سنائی گئی ہے۔ ان فسادات میں کم ازکم44 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایاکہ وہ اس مقام پر پایا گیا جہاں میکٹیلا میں شورش کے دوران چند افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہی وجہہ ہے کہ اس کے خلاف قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایف اے پی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ دوسرے 21سالہ مشتبہ شخص کو 7 سال قید اورایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ دونوں سزاؤں کا اطلاق ایک ہی ساتھ ہوگا۔ جمعہ کو ہلاکتوں میں حصہ لینے کی پاداش میں اسے سزا سنائی گئی تھی۔

Myanmar jails two Buddhists for riot murders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں