مڈ ڈے میل - مرکز اجتماعی ذمہ داری کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-21

مڈ ڈے میل - مرکز اجتماعی ذمہ داری کا خواہاں

Mid-day meals need for collective responsibility
بہارکے ایک سرکاری اسکول میں پیش آئے مڈ ڈے میل المیہ پر مرکز اور حکومت بہار کے درمیان ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوششوں کے دوران مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ بیدار ہوتے ہوئے اجتماعی ذمہ داری قبول کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ اس اسکیم پر موثر عمل آوری کی جائے۔ اس مقصد کیلئے ایک جائزہ کیمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پروگرام کے معیار کا جائزہ لے گی۔ مسٹر پلم راجو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے تمام سرکاری اسکولوں میں مڈ ڈے میل اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے میکانزم کو مستحکم بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار المیہ کے بارے میں انہیں سارن اسکول انتظامیہ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں غذا کا ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس ایک عنصر سے کس طرح یہ بدبختانہ واقعہ پیش آیا۔ احتیاطی تدابیر کیلئے وزارت کی طرف سے کسی انتباہی نوٹ کی وصولی کے بارے میں حکومت بہارکی تردید کے متعلق مسٹر پلم راجو نے کہاکہ "میں جانتا ہوں کہ ایک نگران میکانزم کمیٹی ہے جس کا کام خامیوں اور نقائص کا پتہ چلانا ہے۔ اس کمیٹی نے خاص طورپر 12اضلاع کی نشاندہی کی تھی" تاہم انہوں نے فوراً یہ وضاحت بھی کردی کہ اب یہ سوال نہیں رہا کہ کس نے کیا کیا ہے"۔

Mid-day meal: Centre says need for collective responsibility

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں