ہندوستانی ارکان پالیمان کا اوباما کو مکتوب - دستخطوں کی تصدیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-29

ہندوستانی ارکان پالیمان کا اوباما کو مکتوب - دستخطوں کی تصدیق

چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو ویزا نہ دینے کیلئے صدر امریکہ بارک اوباما کے نام روانہ کردہ ہندوستانی پارلیمنٹ ارکان کے مکتوبات پر پیدا شدہ تنازعہ نے آج نیا موڑ لے لیا ہے۔ دستاویزی جائزہ لینے والے کیلفورنیا کے فارنسک ماہرنے مکتوب میں ارکان پارلیمنٹ کی دستخطوں کو حقیقی اور مصدقہ قرا ردیا ہے اس میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ راجیہ سبھا کے ارکان کے مکتوبات میں جو دستخطیں پائی گئیں ہیں فارنسک جانچ میں درست دکھائی دی ہیں۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ارکان کی گذشتہ سال 26؍نومبراور5؍دسمبر کو دئیے گئے 2مکتوبات پر موجود تریر کا فارنسک جائزہ لیا گیا تو یہ تازہ مکتوبات میں بھی ہوبہو پایا گیا۔ یہ مکتوب 21جولائی کو وائٹ ہاؤس کے پتہ پر فیاکس کیا گیا تھا۔ اس کی جانچ کیلیفورنیا کے فارنسک ماہر کی ہے۔ خط کے فارنسک جانچ کے بعد رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی تحقیقات کے منظورہ اصولوں اور طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میری رائے یہ ہے کہ راجیہ سبھا ارکان پارلیمنٹ کے خط کے صحفات ہی مرتبہ تیار کئے گئے ہیں اور اس پر گیلی سیاہی کے اصلی مستند دستخط ہیں۔ سیتارام یچوری‘ رام لنگم اور اچیوتن نے دستخط نہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ امریکی ماہر نے ان کی دروغ گوئی کو آشکار کردیا ہے۔ سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری کمیونسٹ پارٹی کے ایم پی ایچوتن اور ڈی ایم کے کے پی رام لنگم سمیت کچھ ارکان پارلیمنٹ نے صدر اوباما کو مکتوب لکھتے ہوئے مودی کو ویزانہ دینے کی درخواست کی تھی۔ 40 ہندوستانی امریکی تنظیموں کا گروپ سی اے جی مودی کو امریکی ویزا کے خلاف مہم چلارہا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ میں نے بعض نے دستخط کرنے کی تردید کردی تھی۔

MPs' letters to Obama on Narendra Modi visa 'original and authentic'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں