Guwahati bomb blast: 15 injured, ULFA hand suspected
گوہاٹی کے ریلوئے اسٹیشن کے قریب مصروف ترین علاقہ پلٹن بازار میں آج رات ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس میں کم ازکم15افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 2کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ایک ہفتہ کے اندر ریاست میں اس طرح کا پانچواں واقعہ ہے۔ جی ایس روڈ پر واقع ریلوے اسٹیشن کے قریب جب پولیس گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی شبہ کیا جاتا ہے کہ ممنوعہ تنظیم الفا کے دہشت گردوں نے یہ دھماکہ کیا ہے۔ زخمیوں میں 2ہوم گارڈ بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ پلٹن بازار پولیس اسٹیشن کے قریب 7:55 کو ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اشوتوش اگنی ہوتری نے کہا کہ ہم اس دھماکہ کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن شبہ کیا جارہا ہے کہ الفا نے یہ کارروائی کی ہے۔ اسی دوران چیف منسٹرترون گوگوئی نے دھماکہ کی مذمت کی اور ضلع حکام کو اجازت دی ہے کہ وہ خاطیوں کا پتہ چلاتے ہوئے سخت کارروائی کریں۔ گذشتہ 7 دن کے اندر ریاست میں یہ پانچواں دھماکہ ہے۔ گذشتہ ہفتہ ضلع قربی انگلونگ میں ایک مصروف مارکٹ علاقہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ پولیس نے الفا کی ایک کیڈر کے بشمول 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ چیف منسٹر گوگوئی نے کل ہی کہا تھا کہ ریاست میں الفا کی اکثریت گھٹ رہی ہے۔ سکیورٹی فورسس نے ان کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں