300 ارب ٹن فی سال کی شرح سے گلیشیر پگھل رہے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

300 ارب ٹن فی سال کی شرح سے گلیشیر پگھل رہے ہیں

Huge ice sheets melting 300bn tonnes year
ایک مصنوعی سیاہر سے پتہ چلاہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں انٹارکٹک اور گرین لینڈ گلیشےئر کی برف تقریباً 300 ارب ٹن فی سال کی شرح سے پگھل رہی ہے۔ محققین نے بتایاکہ گرین لینڈ اور انٹاکٹک کی بڑی برف کی چادروں میں تبدیلی کی وجہہ سے زمین کی کشش ثقل میں ہونے والے تبدیلی کا پتہ لگانے والے ایک سیٹلائٹ نے اس کے گلنے کا پتہ لگایا۔ اس سے دنیا بھر میں سمندر کی سطح پر ڈرامائی اثر پڑسکتا ہے۔ خلا میں چکر لگارہے سیٹلائٹ گریویٹی ریکوری اینڈ کلائمیٹ ایکسپریمنٹ (گریس) نے 2002کے بعد سے برف اتنی تیزی سے پگھلنے کے بارے میں پتہ لگایا۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ ان معلومات سے آنے والے دہائی میں کتنی برف پگھلے گی اور سمندر کی سطح میں کتنی تیزی سے اضافہ ہوگا اس کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک مختصر مدتی مطالعہ ہے۔ برسٹل یونیورسٹی کے گلیشیو لوجی سینٹر سے منسلک برٹ ووٹرس نے کہا "اس مطالعہ کے دوران واضح ہوا کہ برف کی چادریں بہت زیادہ مقدار میں برف پگھل رہی ہیں۔ اس کی شرح 300 ارب ٹن سالانہ ہے۔ گلیشےئر کے پگھلنے کی شرح انتہائی تیز ہورہی ہے۔ "نیچر جیو سائنس" میگزین میں شائع ہونے والے اس تحقیق کے اہم ریسرچر ووٹرس نے کہا "گریس مشن کے شروع ہونے کے بعد کے پہلے چند برسوں کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں برف کی چادروں کے پگھلنے سے سطح سمندرمیں ہونے والے سطح آب میں اضافہ پر تقریباً دو گنا اثر پڑرہا ہے"۔

Huge ice sheets melting 'at rate of 300bn tonnes a year'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں