سعودی عرب - آزاد ویزا تجارت کو روکنے بڑے پیمانے پر کاروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-15

سعودی عرب - آزاد ویزا تجارت کو روکنے بڑے پیمانے پر کاروائی

سعودی عرب میں غیر قانونی آزاد ویزا تجارت کو روکنے کیلئے وزارت لیبر نے نئے اقدامات شروع کئے ہے۔ عہدیداروں نے کہاکہ وزارت لیبر نے لیبر قانون میں ترمیم کرتے ہوئے فرضی کمپنیوں کو مقفل کردینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بیرونی ورکرس کو پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔ فرضی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ ورک پرمٹس جسے عرف عام میں "آزاد ویزا" قراردیاجاتا ہے۔ یہ آزاد ویزا دراصل سعودی عرب کی لیبر مارکٹ میں مختلف بدعنوانیوں کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔ وزیر لیبر عدیلی فقہی نے سعودی عرب کے لیبر قانون آرٹیکل 15 میں ترمیمات کو منظوری دی ہے اور اس میں یہ فقرہ اضافہ کیا گیا جو کوئی کمپنیاں ملازمتوں کیلئے عرضیاں داخل کرتی ہیں ان کی جانچ کی جائے گی اور جن کمپنیوں نے فرضی طورپر فرمس قائم کرنے کے آزاد ویزے حاصل کئے ہیں انہیں مسترد کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال سعودی عرب میں آزاد ویزا پر آنے والے تقریباً 4ملین افراد کا مستقبل غیریقینی ہے۔ وزارت دفتر میں اگر کوئی فرم فرضی دستاویزات یا فرضی معلومات کے ذریعہ درخواست داخل کرتی ہے تو اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔ اس کے تمام رکروٹمنٹ طریقوں اور جاری کردہ ویزوں کو روک دیا جائے گا۔ وزارت لیبر اس طرح کے ویزا کے حصول کیلئے کوشش کرنے والے فرمس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ جعلسازی اور دیگر قوانین کے تحت خاطی فرم کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی وزیر لیبر مفریج الحقہانی نے کہاکہ اس قانون میں ترمیم سے جھوٹے معلومات فراہم کرتے ہوئے ویزا حاصل کرنے سے لوگوں کو روکا جائے گا۔ درارلسطنت سعودی عرب میں لیبر مارکٹ کی فضاء بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ سعودی شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع مل سکیں۔

Saudi Arabia - 'Free visa' dealers face crackdown

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں