چیف جسٹس آف انڈیا التمش کبیر سبکدوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-19

چیف جسٹس آف انڈیا التمش کبیر سبکدوش

Justice Altamas Kabir Retired
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس التمش کبیر آج ریٹائر ہو گئے۔ اپنے کام کاج کے آخری دن انہوں نے کئی اہم فیصلے کیے جن میں میڈیکل میں داخلے کے لیے قومی اہلیت اور داخلہ کا امتحان [NEET] کی لازمی شرط ختم کرنا شامل ہیں۔
1973 میں وکالت شروع کرنے والے التمش کبیر 23 سال سے زائد عرصہ تک اس پیشے سے منسلک رہے۔ اگست 1990 میں وہ پہلی بار کولکاتا ہائیکورٹ کے جج ہوئے۔ یکم مارچ 2005 کو انہیں جھارکھنڈ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس منتخب کیا گیا۔ التمش کبیر نے 29/ستمبر 2012 کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا تھا۔ اب ان کی جگہ پی۔ ساتھا شیوم چیف جسٹس کے طور پر اپنا کام کاج کل سے سنبھالیں گے۔

Justice Altamas Kabir Retired from the Office of Chief Justice of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں