Indian trader helps free inmates in UAE jails, release of about 3,700 prisoners since 2011
یو اے ای میں ایک ہندوستانی بزنس مین نے قیدیوں کی زبوں حالی سے متاثر ہوکر کئی اقوام سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 3,700 قیدیوں کی مدد کی ہے جنہوں نے اپنی سزائیں بھگت لی تھیں لیکن رقم نہ ہونے کی وجہہ سے بدستور اسی ملک کی جیلوں میں رہنے پر مجبور تھے، جن کے قرضوں کی ادائی کرتے ہوئے اور انہیں وطن واپس کیلئے ایر ٹکٹس خریدتے ہوئے ہندوستانی تاجر نے ان تمام کو مصیبت سے چھٹکارا دلایا ہے۔ فیروز جی مرچنٹ جو ایک جویلری کمپنی کے مالک ہیں ابھی تک 2011ء سے تقریباً 3,700 قیدیوں کو رہائی دلاچکے ہیں، جن میں رواں سال کے 500 شامل ہیں،اور ان تمام کیلئے تاحال اندازاً 6کروڑ روپے خرچ ہوئے، نیز وہ اس سال کے اواخر مزید 1,000 قیدیوں کے قرضوں کی ادائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مرچنٹ 1989ء میں ممبئی سے یو اے ای کو منتقل ہوئے تھے تاکہ جویلری بزنس قائم کریں۔ وہ صرف رواں سال ہی 500 لوگوں کو رہائی دلاچکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں