سعودی عرب - غیرملکی ملازمین کی مہلت میں توسیع کا خیرمقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

سعودی عرب - غیرملکی ملازمین کی مہلت میں توسیع کا خیرمقدم

ہندوستان نے سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی ورکرس کے موقف کو باقاعدہ بنانے کیلئے دی گئی مہلت میں توسیع کا خیرمقدم کیا اور ہندوستانی شہریوں سے خواہش کی کہ وہ اس 4ماہ کی مہلت سے بھرپور استفادہ کریں۔ ہندوستانی سفارتخانہ واقع ریاض نے اس توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک عبداﷲ بن عبدالعزیز سے جذبہ خیر سگالی کے مظاہرہ پر اظہار تشکر کیا۔ سفارتخانہ نے ان تمام سعودی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے توسیع کیلئے کافی جستجو کی۔اس کے علاوہ غیر قانونی ورکرس کے موقف کو درست بنانے میں تعاون کیا۔ سفارتخانہ نے ہندوستانی برادری پر زوردیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔ ان تمام شہریوں سے جنہوں نے ایمرجنسی سرٹیفکٹ حاصل کرلئے ہیں ، فوری ملک چھوڑ دینے کی خواہش کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو ایمرجنسی سرٹیفکٹ کے حصول کے سلسلہ میں مختلف مراحل سے گذر رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی حکام سے فوری اس معاملہ کی یکسوئی کرلیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 90 ہزار ہندوستانی شہری اپنے دستاویزات کو باقاعدہ بنانے کیلئے سفارتخانہ سے رجوع ہوئے ہیں۔ وزارت لیبر کے مطابق 1.5ملین سے زائد غیر قانونی بیرونی ورکرس نے اس مہلت سے اب تک استفادہ کیا ہے۔

India welcomes extension of Saudi amnesty for foreign workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں