ہندوستان چین کے بعد دوسری تیز ترین بڑھتی ہوئی معیشت - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-28

ہندوستان چین کے بعد دوسری تیز ترین بڑھتی ہوئی معیشت - چدمبرم

یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستان بدستور دنیا میں چین کے بعد دوسری تیز ترین بڑھتی معیشت ہے، وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہاکہ عوام کو جاریہ سست روی کے تعلق سے فکر مند نہیں ہونا چاہئے اور اس مالی سال 6فیصد شرح ترقی کے حصول کی امید کا اظہار کیا۔ " عوام کو ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ ہندوستان ہنوز چین کے بعد دوسری تیز ترین بڑھتی معیشت ہے۔ حتی کہ چین کی شرح ترقی جو10فیصد تھی گھٹ کر اب 7فیصد ہوچکی ہے جبکہ ہماری شرح ترقی 9فیصد سے گھٹ کر 5فیصد ہوئی ہے"۔ انہوں نے یہاں ایک بینک تقریب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنے شیوا گنگا لوک سبھا حلقہ کے اس چھوٹے ٹاون میں انڈین بینک کی 2110 ویں برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ معاشی سست روی تمام ممالک میں ہے۔ جب دنیا بھر میں شرح ترقی سست ہوتو ہندوستان غیر متاثر نہیں رہ سکتا۔ چدمبرم نے کہاکہ حتی کہ یوروپی ممالک معاشی سست روی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کاکہ کئی ممالک بشمول میکسیکو، برازیل ہندوستان سے پیچھے ہیں۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملک کی شرح ترقی اس سال 6فیصد تک پہنچ جائے گی، انہوں نے کہاکہ "لوگوں کو پراعتماد رہنا چاہئے... خود اعتمادی ہونا چاہئے اور بینک قرض لے کر زردی شعبے، چھوٹی صنعتوں، امکنہ وغیرہ میں سرمایہ لگائیں۔ آپ کو درخشاں کل کی امید کرنی چاہئے اور اس سست روزی کے تعلق سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں"۔ پٹرولم اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ خام تیل کی قیمت 108 امریکی ڈالر فی بیارل تک پہنچ جانے کے سبب ہے، نیزیہ کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان تب ہی ظاہر ہوگا بشرطیکہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیارل سے کمتر ہوجائے۔ ہندوستان اپنی تیل کی طلب کازائد از 70فیصد حصہ درآمد کرتاہے اور ملک میں خام تیل اور گیس کو کھوجنے کی کوشش جارہی ہیں۔ "بعض اوقات خام تیل تک پہنچنے میں کامیابی مل جاتی ہے اور بعض اوقات ایسا نہیں ہوپاتا، اور اس کیلئے بہت سرمایہ درکارہوتاہے... ہزارہا کروڑ روپئے.... ہمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو گھٹانے کیلئے خام تیل کی درآمد کو 50فیصد تک کم کرنا پڑے گا"۔ چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ اس سال 8,000 نئے بینک برانچس کھولنے کے منصوبے ہیں۔ اس سے 50,0000 نوکریاں تشکیل پائیں گی اور معیشت کو بھی بڑھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تجویز رکھی کہ خواتین کو مزید سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دیتے ہوئے بلند حوصلہ سے قرض لے کر نئے وینچرس شروع کرنے چاہئیں۔ قبل ازیں انڈین بینک چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایم بھاسین نے وزیر موصوف اور دیگر شرکاء کا استقبال کیا۔

India still second fastest growing economy: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں