ہند پاک مذاکرات کے لیے پاکستانی تجاویز ہندوستان کے زیر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-29

ہند پاک مذاکرات کے لیے پاکستانی تجاویز ہندوستان کے زیر غور

Indo-Pak talks
ہندوستان مذاکرات کے موضوعات کے سلسلہ میں پاکستانی تجاویز پر سرگرمی سے غور کررہا ہے۔ معتمدین سطح کے مذاکرات کا تیسرا دور عنقریب شروع ہونے کی توقع ہے جس کیلئے تاریخوں کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ اس بات چیت کے اہم موضوعات میں آبی مسئلہ اور سرکریک کے بارے میں تنازعہ شامل کرنے کی پاکستان کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزرائے اعظم کی ماہ ستمبر میں نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔ ہندوستان اور پاکستان چاہتے ہیں کہ اس سے قبل ان تنازعات پر معتمدین کی سطح پر بات چیت ہوجائے تاکہ اس کے نتائج دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے پیش نظررہیں۔ ہندوستان پہلے ہی تیسرے مرحلہ کے جامع مذاکرات کے احیاء پر آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔ یہ مذاکرات دو ہندوستانی فوجیوں کے پاکستانی فوج کے ہاتھ سرحد کے علاقہ جنوری کے مہینہ میں سر قلم کردینے کے واقعہ کے بعد تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔ پاکستان نے بھی مذاکرات کا پروگرام طئے کرنے سے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور وولر بیاریج کے مسئلہ پر معتمدین آبی و توانائی شعبوں کا ایک اجلاس 27 اور 28 اگست کو منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سرکریک کی آبی حدود کے تنازعہ کے بارے میں16 اور 17 ستمبر کو معتمدین کی سطح کے مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ہندوستان نے وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران علیحدہ طورپر ملاقات سے اصولی طورپر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے تاریخیں تجویزکی گئی ہیں جو گذشتہ ہفتہ ہندوستان کو حاصل ہوچکی ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں سفارتی ذرائع سے باہمی سہولت بخش تاریخوں کے تعین کیلئے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ معتمدین کی سطح کے تیسرے دور کی بات چیت گذشتہ سال ستمبر میں منعقد کی گئی تھی جس میں ہندوستان اور پاکستان کے معتمدین تجارت نے آسلام آباد میں اپنا اجلاس منعقد کیا تھا۔ تاہم سرحدی علاقہ میں سپاہیوں کا سرقلم کرنے کی خبر یہ اجلاس کشیدگی کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے بموجب پاکستانی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے اور باہمی سہولت بخش تاریخوں کی منظوری عنقریب متوقع ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ سرکریک اور آبی تنازعات کو معتمدین کی سطح کے مذاکرات کا اہم موضوع بنایاجائے۔

India considering Pak proposal on talk schedule

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں