انفارمیشن تکنالوجی شعبہ میں ہند - ویتنام مشترکہ کمیٹی کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

انفارمیشن تکنالوجی شعبہ میں ہند - ویتنام مشترکہ کمیٹی کا قیام

مرکزی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی( آئی ٹی) کپل سبل نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور ویتنام نے اطلاعات اور مواصلات ٹکنالوجی کے میدان میں اشراک کیلئے روڈ میاپ کو قطعیت دینے ایک 6رکنی مشترکہ کمیٹی قائم کی ہے جس میں دونوں ممالک کے محکمہ جات ٹیلی کمیونیکیشنز کے نمائندے مساوی تعداد میں ہوں گے۔ "ویتنام، اندرون 2ماہ 3نمائندوں کو نامزد کرے گا جو مستقبل میں اشتراک کے روڈ میاپ کو قطعیت دیں گے۔ سبل نے یہاں ویتنام کے وزیر برائے اطلاعات و مواصلات این۔ بیاک سن سے ملاقات کے بعد یہ بات بتائی"۔ انہوں نے اپنے ویتنامی ہم منصب سے یہ خواہش بھی کی کہ ملک میں ، ایک شہر کی شکل میں ایک الکٹرانک مرکز قائم کیا جائے۔ کپل سبل نے بتایاکہ "ہم نے تجویز پیش کی ہے کہ وہ (ویتنام)، ایک شہر کی شکل میں الکٹرانکس مرکز قائم کرے اور ویتنام نے ازراہ مہربانی اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ اس سوال پر کہ مذکورہ تجویز پر ویتنام نے کس قدر سرمایہ مشغول کرنے کا وعدہ کیا ہے، سبل نے کہاکہ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی سرمایہ کاری کے روڈ میاپ کا تعین ہوگا۔ ویتنام نے کہا ہے کہ وہ، ہندوستان میں الکٹرانکس مرکز میں تاجر برادری کی سرمایہ کاری کی تجویز کا خیرمقدم کرتاہے"۔ دونوں ممالک کے درمیان مواصلات کے میدان میں اشتراک کیلے 2یادداشت ہائے مفاہمت پر بھی دستخط ہوئے۔

India, Vietnam set up joint panel for ICT sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں